Mon, 16 Jan 2023 12:15:05
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجو نےٹی وی اینکرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرے پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئ اثر نہیں پڑے گا ۔یہ بیان بازی ہے فیصلہ نہیں ،انہوں نے نے الزام لگایا کہ میڈیا بک گیا ہے اور آزادی اظہار پر پہرہ ہے۔جسٹس کاٹجو ویب سائٹ हस्तक्षेपپر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:10:26
عدالت میں سماعت سے پہلے ہی اُترپردیش کے الہ آباد میں ایک قدیم تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج پیر کو ہی عدالت میں سماعت ہونی تھی مگر اُس سے پہلے ہی مسجد پر بلڈوزر چڑھادیا گیا۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:03:09
ترنمول لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن مجید میمن نے مرکزی حکومت پر غیر بی جے پی حکومتوں کے خلاف گورنر اور ایل جی کے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مجید میمن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ مہاراشٹر، کیرالہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو - ریاست بہ ریاست اور پھر دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز وغیرہ کو مقامی انتظامیہ کی مخالفت کرنے اور غیر بی جے پی حکومتوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کی ہدایات
View more
Mon, 16 Jan 2023 11:50:33
ٹیم انڈیا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے-ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو 317رنز سے شکست دی -
View more
Mon, 16 Jan 2023 11:42:40
کنداپور دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پون نائیک اور دیگر اہلکاروں نے گُلواڈی کے کودرو گاوں میں چل رہے غیر قانونی ذبیحہ خانے پر دھاوا بولا اور کٹے ہوئے گوشت ،جانور کے باقیات اور زندہ گائے کے ساتھ محمد یوسف نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ 3 ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 11:39:56
پی یو سی پڑھنے والی 17 طالبہ کی خود کشی کا معاملہ اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کر گیا جب پولیس نے لڑکی کا وہ ڈیتھ نوٹ حاصل کر لیا جس میں اس نے اپنی موت کے لئے بی جے پی کارکن ہیتیش (25 سال) کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 11:29:20
رواں سال کی خصوصی ووٹر لسٹ نظر ثانی مہم مکمل ہو چکی ہے،جس کے بعد بنگلور شہری ضلع حدود کے25اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسوّدہ 5جنوری کو جاری کیاگیا تھا۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 11:21:37
دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ پیر کی صبح دہلی میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 06:23:08
ریاست کیرالہ کے ضلع کولّم کے اوچیرا میں منعقدہ مجمع الامام الشافعی العالمی کے سہ روزہ سیمینار کے دوسرے دن کمیٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے پرانی کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا اورنئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے تحت نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy