Sun, 15 Jan 2023 11:20:37
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ممالک نے ایک بار پھر سے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دیں۔ اس میں خواتین امدادی کارکنوں پر عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کے اقدام بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:20:16
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی سے متعلق متنازعہ بیان دینے والے ڈی ایم کے لیڈر شیواجی کرشن مورتی کو پارٹی نے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی ایم کے نے ہفتہ کے روز کہا کہ گورنر آر این روی کے سلسلے میں شیواجی کرشن مورتی کے تبصرہ کے پیش نظر انھیں عارضی طور پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ شیواجی کرشن مورتی کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایتیں بھی دی گئی ہیں۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:15:15
اتر پردیش کے شاہنواز عالم بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوتے ہوئے کئی ریاستوں سے گزرے ہیں اور انھوں نے ایک خاص بات محسوس کی ہے۔ یوپی میں پارٹی کے اقلیتی سیل کے سربراہ شاہنواز یاد کرتے ہیں کہ جب یاترا مہاراشٹر میں تھی تو کنوینرس اور لوگوں، دونوں کا اس بات پر زور تھا کہ راہل گاندھی انّا بھاؤ ساٹھے، شیواجی مہارا، مہاتما پھولے، بابا صاحب امبیڈکر اور ان جیسے سماجی مصلحین کی یادگاروں کی یاترا کریں۔ اس کے ب
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:11:52
راجستھان میں اسمبلی اجلاس شروع ہونے والا ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے ریاست کی کانگریس حکومت گزشتہ بجٹ میں کیے گئے اعلانات کو پورا کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:08:21
ڈیشہ کے کٹک میں مکر سنکرانتی میلہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔ بھگدڑ بڈمبا-گوپی ناتھ پور ٹی-برج پر ہوئی تھی جس نے ہر طرف ہنگامی ماحول پیدا کر دیا۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:00:54
مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والے ہندوتوا لیڈر اورانٹرنیشنل ہندو پریشد صدر پروین توگڑیا نے اپنے تازہ بیان میں پھر ایک بار مسلمانوں کے خلاف جم کر زہر اگلا ہے، حالانکہ ملک میں بی جے پی کی حکومت ہے اورمسلمانوں کے خلاف ملک بھر میں نفرت پھیلانے کا کام جاری ہے، لیکن اس کے باوجود توگڑیا نے کہا کہ ہم جب عہدہ سنبھالیں گے تو ہندوستانی آئین میں صرف ہندوؤں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم کریں گے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 10:36:41
سپریم کورٹ کی جسٹس ایم جوزف اور بی وی ناگ رتھنا جمعہ کی ببنچ نے کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ایجنڈے پر مبنی ہیں اور سنسنی خیز خبروں کا مقابلہ کرتے ہیں، اور جو اینکر اپنے پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں فوری آف ائیر کردیاجانا چاہیے۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 20:59:03
2023 میں تقریباً 10 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، لیکن سبھی قومی و علاقائی پارٹیوں کی نظریں 2024 کے لوک سبھا انتخاب پر مرکوز نظر آ رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy