Sat, 14 Jan 2023 11:20:29
کانگریس لیڈر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے تحت تقریباً 3500 کلومیٹر کا سفر طے کر چکے ہیں۔ اس وقت پد یاترا پنجاب میں ہے۔ اس درمیان راہل گاندھی نے ملکی باشندوں کے نام کھلی چٹھی لکھی ہے۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 11:03:31
ریزرو بینک آف انڈیا آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کرپٹو کرنسیوں پر مکمل پابندی لگانے کی اپنی اپیل کو کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو جوئے کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس کی نام نہاد قیمت محض ایک دھوکہ ہے۔ آر بی آئی نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی (سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی) کو ’ای-روپے‘ کی شکل میں متعارف کرایا ہے تاکہ کرپٹو کرنسیوں پر لگام لگائی جا سکے اور دیگر مرکزی بینکوں پر برتری حاصل
View more
Fri, 13 Jan 2023 21:12:37
ہماچل پردیش میں موسم نے آفت کی شکل اختیار کر لی ہے۔ شملہ، چمبا، کلو، لاہول-اسپیتی، منڈی اور کنور میں کئی سنٹی میٹر برف باری ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ تازہ برف باری سے ریاست میں تین قومی شاہراہوں سمیت 200 سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 21:08:19
چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد پر مشتمل دہلی ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی مفاد عاملہ کی عرضی کو منسوخ کرنے کے اپنے حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت سے خود کو علیحدہ کر لیا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 21:00:47
سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی کو یونین کا توسیعی علاقہ قرار دینے کی مرکز کی درخواست پر دہلی میں ایک منتخب حکومت کی ضرورت پر سوال اٹھایا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:54:50
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر پر غرق ہو جانے کا خطرہ برقرار ہے اور شہر صرف 12 دنوں میں 5.4 سینٹی میٹر تک دھنس چکا ہے۔ یہ معلومات اسرو کی طرف سے جاری سیٹلائٹ تصاویر سے سامنے آئی ہیں ۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:51:17
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 6 اپریل کو ختم ہوگا، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دی۔ اس بار بجٹ اجلاس کے دوران 66 دنوں میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا اور اس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:47:55
کرناٹک کانگریس 16 جنوری کو بنگلورو میں پرینکا گاندھی کے خواتین کے میگا کنونشن کی تیاری کر رہی ہے۔ قدیم ترین اور عظیم پارٹی کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ اس کنونشن کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریاست کے دوروں کا جواب دیں۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:43:20
وزیر اعظم نریندرا مودی نے شہر کے کیشوا پورا میں ریلوے میدان میں 26 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا ۔ 12 جنوری سے 16 جنوری تک چلنے والے اس پانچ روزہ فیسٹیول کا شلوگن "ترقی یافتہ نوجوان - ترقی یافتہ دیش" ہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نوجوانوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy