Wed, 11 Jan 2023 19:30:05
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک اور دنیا کے بڑے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی استحکام اور مضبوط جمہوریت کی وجہ سے اب سب کچھ ممکن ہو رہا ہے اور دنیا کے بڑے اداروں کا ہندوستان کے تئیں مسلسل اعتماد بڑھ رہا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:28:12
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر کے سینکڑوں مکانات اور دیگر عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے بعد اسے ’ڈوبتا شہر‘ قرار دیا گیا ہے اور ملک بھر میں اس کے حوالہ سے ہلچل پائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:26:01
سپریم کورٹ کالجیم نے منگل یعنی 10 جنوری کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران منی پور، کرناٹک، بامبے اور گجرات ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے لئے ناموں کی سفارش کی ہے۔ اس فہرست میں پرانے ناموں کی دوبارہ سفارش کی گئی ہے، جن میں نیلا گوکھلے کا نام بھی شامل ہے، جو مالیگاؤں دھماکے کے ملزم کرنل پروہت کی وکیل تھیں۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:21:52
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) میں گھوٹالہ کو لے کر سی بی آئی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:18:56
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ بدھ کو فتح گڑھ صاحب میں گورودوارہ اور درگاہ کی زیارت کے ساتھ ہی پنجاب میں داخل ہو گئی۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:15:39
ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی آڑ میں بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فائدے کے لیے ہندو۔ مسلم لڑیں گے تو ملک ٹوٹ جائے گا۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:13:39
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ کے وکیل دشینت دوے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 18:17:24
امریکہ میں سبھی اُڑانوں کو ایک تیکنیکی خرابی کے بعد زمین پر اُتار دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ کے ائرپورٹوں میں مسافروں کا ہجوم جمع ہوگیا اور افراتفری مچ گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے کہنے کے بعد کہ اسے کمپیوٹر کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بدھ کی صبح پورے امریکہ میں پروازیں رد کردی گئی اور طیاروں کو نیچے اُتارا گیا۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 14:22:50
شہر سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے سوماوتی ندی پر بنے ڈیم کے کنارے کرن گانیگا (27 سال) نامی ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے جو بیٹھی ہوئی حالت میں تھی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy