Mon, 23 Jan 2023 11:36:27
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں نشر ایک دستاویزی سیریز کو ہندوستان کے اندر اور باہر وزیراعظم مودی کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم قرار دیا ہے-
View more
Mon, 23 Jan 2023 11:31:58
2002 کے گجرات فسادات میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی کے رول پر مشتمل بی بی سی کی طرف سے تیار کی گئی ایک دستاویزی فلم اور اس سے جڑے سوشیل میڈیا مواد پر حکومت ہند کی طرف سے پابندی لگانے کے اقدام پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اورسینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کس قدر خطرے میں ہے- یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس فلم کے سام
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:23:23
نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی نے اتوار کو کرس ہپکنز کو پارٹی کا نیا لیڈر اور ملک کا 41 واں وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا کرس ہپکنز کو آج کاکس میٹنگ میں لیبر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا،
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:20:57
بہار میں جاری ذات پر مبنی مردم شماری اور آنے والے لوک سبھا انتخابات کی درگرمیوں کے درمیان اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو یوپی میں بھی ذات پر مبنی کی مردم شماری کرائی جائے گی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:16:19
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ژان لوک میلینچن کی قیادت والی بائیں بازو کی لا فرانس انسومس (ایل ایف آئی) پارٹی کی قیادت میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ یہ رپورٹ بی ایف ایم ٹی وی نے دی ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:11:26
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے معدنی تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے روس سے درآمدات پر انحصار کافی حد تک کم کرلیا ہے، لیکن وہ ابھی تک اس مشکل سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔ یورپی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارسولا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ ہمیں اگلے موسم سرما کے لیے ابھی سے تیاری کرنی ہوگی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:06:33
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل 23 جنوری 2023 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے گیارہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے سرفراز کریں گی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:02:25
بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلہ میں ہے اور فی الحال ریاست جموں و کشمیر سے ہو کر گزر رہی ہے۔ اتوار 22 جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت والے کارواں نے تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 22:59:35
الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت کے موضوع پر اس ہفتے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy