Tue, 24 Jan 2023 12:34:59
مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بیلور کے قریب نیشنل ہائی وے پر گوڈی گدّے کراس پر موٹر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے موبائل ، نقد رقم اور دوسری قیمتی اشیاء لوٹنے کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 11:15:25
ججوں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کالجیم میں اصلاحات کے بارے میں بحث کے درمیان وزیر قانون کرن رجیجو نے ایک بار پھر بیان دیا ہے-
View more
Tue, 24 Jan 2023 11:07:52
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کانگریس اس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی-
View more
Tue, 24 Jan 2023 11:03:55
جموں و کشمیر میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر سوال اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت نہیں دیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:57:46
امریکہ میں پیر (23 جنوری) کو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے واقعے کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ سان مینٹو میں قائم پولیس ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ فائرنگ سان فرانسسکو سے 30 میل جنوب میں ہاف مون بے کے قریب ایک ہائی وے پر ہوئی۔ سان مینٹو پولیس نے بتایا کہ یہ متاثرین دو مختلف مقامات سے ملے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:53:27
سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ درج معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے انل دیشمکھ کو 100 کروڑ روپے کی مبینہ وصولی معاملے میں ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمانت کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن اب اسے خارج کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:47:13
اسلام مخالف سویڈش ڈینش سیاست داں راسمس پالوڈن کے ذریعہ ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کونذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)، سعودی عرب، قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:42:20
شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے کے یومِ پیدائش کے موقع پر پیر کی شام جہاں ایک جانب ممبئی کے ودھان بھون ( اسمبلی ہال ) میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیگر کی موجودگی میں بال ٹھاکرے کی تصویر لگائی جارہی تھی تو وہیں دوسری جانب شان مکھا نند ہال میں بال ٹھاکرے کے فرزند ادھو ٹھاکرے پارٹی حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy