Thu, 26 Jan 2023 10:54:14
سنیوکت کسان مورچہ نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو دی گئی 8 ہفتوں کی عبوری ضمانت کے حکم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ آشیش مشرا کو رہائی کے ایک ہفتہ کے اندر یوپی چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ شرط لگائی گئی ہے کہ وہ دہلی یا اتر پردیش میں قیام نہیں کر سکتا۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:50:48
وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کے ذریعہ بنائی گئی ڈاکیومنٹری پر ہندوستان میں تنازعہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی بی سی کی یہ ڈاکیومنٹری دکھائے جانے کا منصوبہ تھا لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق زبردست ہنگامہ کے درمیان اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ یونیورسٹی کے گیٹ پر اب بھی کئی طلبا ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ پر پابندی کو لے کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے کچھ طلبا کو حرا
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:48:45
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں آئی زبردست آفت کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے راحت و بچاؤ کے ساتھ ہی بازآبادکاری منصوبہ پر کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ جوشی مٹھ کے لوگوں کو دوسری جگہ بسانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:45:15
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 74ویں یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام ملک کے نام اپنے خطاب میں عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’’جب ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں، تب ایک ملک کی شکل میں ہم نے مل جل کر جو کامیابیاں حاسل کی ہیں، ان کا جشن مناتے ہیں۔‘‘
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:40:59
ہندوستان کے 74ویں یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام پدم ایوارڈس کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار مجموعی طور پر 106 ہستیوں کو پدم ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:37:25
ہریانہ میں گنے کی قیمت محض 10 روپے بڑھا کر وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت نے کسانوں کو مشتعل کر دیا ہے۔ کسان اب بضد ہو گئے ہیں کہ گنے کی قیمت 450 روپے لے کر ہی رہیں گے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:35:08
ہندوستان آج 26 جنوری کو اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ پریڈ میں ہر بار کی طرح اس بار بھی کئی ریاستوں کی جھانکیاں شامل ہوں گی ۔ اس کے ساتھ فضائیہ کے 50 طیارے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سال مصری صدر عبدالفتاح السیسی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 21:12:07
مغربی بنگال کے اتردیناجپور میں واقع دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں قاری نوشاد عادل آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کے فرزند ارجمند یاسر عرفات کا حفظ قرآن کریم مکمل ہونے پر ان کی دستار بندی کے موقع پر ایک عظیم الشان دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا سلمان اختر قاسمی نے فرمائی اور مولانا ہاشم صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ نشست میں قرب و جوار کے مشاہیر علمائے کرام کے علاوہ آسام کی
View more