Thu, 26 Jan 2023 12:34:19
ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے وَنڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ وَنڈے رینکنگ منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عرصہ بعد وَنڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی گیندباز نے نمبر ایک کی کرسی حاصل کی ہے۔ اس طرح محمد سراج نے ایک بار پھر ہندوستان کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 12:31:03
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ محض الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ملک میں جو نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے وہ ایک بہت ہی خطرناک اور تشویشناک رجحان ہے، جو اس ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے کر جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے عشمقام پہلگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 12:24:48
دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ اور ذرائع کی مانیں تو ہر 4 میں سے 1 ہندوستانی ملازمت کے خاتمے کو لے کر پریشان ہے۔ دوسری طرف 4 میں سے 3 ہندوستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:45:05
ہندوستان آج اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے جس کے موقع پر نئی دہلی کے کرتویا پتھ (پرانا نام راج پتھ) پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ملک کی عسکری، ثقافتی، جمہوری اور سیاسی طاقت کا ایک ٹیبلو سامنے آیا۔ جس کے دوران ایک طرف ہندوستانی فوج کے 50 لڑاکا طیارے آسمان پر گرجتے نظر آئے تو وہیں ڈیر ڈیویل بائی
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:35:24
اگلے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کی طرف سے کھلے عام ووٹ خرید کر اقتدار پر لوٹنے کے اعلان پر کانگریس نے پولیس سے رجوع کیا ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کے خلاف شہر کے ہائی گراؤنڈ پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:29:34
یوپی کی الہ آباد کی ایک عدالت نے اتر پردیش کے کابینہ وزیر نند گوپال گپتا نندی کو 2014 کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے وزیر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، عدالت نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے نندی کو درج فہرست ذات برادری کے افراد پر مبینہ مظالم کے الزام سے بھی بری کر دیا۔ عدالت نے نندی اور دیگر دو کو 20000 روپے کے دو مچلکوں پ
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:26:55
یوپی میں لوگوں کو بجلی کے حوالے سے کچھ راحت کی خبر ہے۔ اتر پردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے کنزیومر کونسل کی مخالفت کے بعد نئے کنکشن کے داموں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز کو ملتوی کر دیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین آر پی سنگھ نے پاور کارپوریشن سے ایک نظر ثانی شدہ تجویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنکشن کی قیمت عام لوگوں اور چھوٹے گھریلو صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ہونی چاہئے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:24:09
مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بدھ کے روز برلن برانڈن برگ ہوائی اڈے سے روانہ ہونے یا وہاں اترنے والی تمام مسافر پروازیں منسوخ کردی گئیں یا ان کے اوقات تبدیل کرنے پڑے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:19:06
سپریم کورٹ نے بدھ کو سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند کے معاملے میں گجرات حکومت اور سی بی آئی سے پوچھ گچھ کی، جو سات سال سے زائد عرصے سے عبوری ضمانت پر باہر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy