Wed, 25 Jan 2023 12:30:19
گجرات میں سنہ 2002 ہوئے فسادات سے متعلق برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی جانب سے شائع کردہ ڈاکومنٹری 'انڈیا: دا مودی کویسچن' کو سوشل میڈیا سے ہٹائے جانے سے متعلق کرناٹک کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 12:25:07
موں و کشمیر میں برف و باراں اور موسلا دھار بارشوں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ بدھ کی صبح ضلع رام بن سے اپنے سفر کے 130 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 12:19:36
سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری کیس میں ملزم آشیش مشرا کو 8 ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کا بیٹا ہے اور اس پر متعدد کسانوں کو کار سے روند کر موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:58:10
مالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں دیر رات گئے ہلکی بوندا باندی کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ میدانی علاقوں میں بارش کا اثر پہاڑی ریاستوں میں بھی دیکھا گیا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے موسم میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:52:10
بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق اب دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی یعنی جے این یو کیمپس میں دستاویزی فلم کو لے کر ہنگامہ مچ گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:48:04
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر سی پی سنگھ اور اوپیندر کشواہا جیسے لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہت سے لیڈر ان کی جماعت ’جے ڈی یو‘ میں آئے اور انہوں نے ان کی تشہیر کی لیکن ان لیڈروں نے یا تو پارٹی کے خلاف بات کی یا پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اس سے متاثر نہیں ہوئی۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:38:15
بھارت جوڑو یاترا کے اختتام سے قبل کانگریس 26 جنوری سے ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ شروع کرکے یاترا کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہو گئی ہے اور اس کی تشہیر کے لیے وہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:35:54
سپریم کورٹ نے 24 جنوری کو ’پیسیو یوتھنیسیا‘ یعنی مرضی کی موت معاملے پر اپنے حکم میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔ دراصل 2018 میں عدالت نے شہریوں کو ’لیونگ وِل‘ (اپنی زندگی کا فیصلہ) کا حق دیا تھا۔ اس کے تحت کوئی شخص ہوش میں رہتے ہوئے یہ لکھ سکتا ہے کہ سنگین بیماری کی حالت میں اسے لائف سپورٹ سسٹم پر جبراً زندہ نہ رکھا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy