Sun, 05 Feb 2023 19:56:50
تریپورہ کے کھوائی اور اونا کوٹی اضلاع میں ہفتہ کی شام مخالف فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد زخمی اور چھ موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے دو بوتھ آفسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
View more
Sun, 05 Feb 2023 19:52:09
ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپ کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ اڈانی گروپ کے شیئروں کی قیمت میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور ہر روز نیا انکشاف ہو رہا ہے۔ اب ‘فوربس‘ میگزین نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ جس کے بعد یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آیا اڈانی گروپ کا ’ایف پی او‘ سے دستبرداری کی اصل وجہ یہی تھی؟
View more
Sun, 05 Feb 2023 19:47:32
جنوبی کینرا کے ضلع ایس پی کی حیثیت سے چارج لینے والے وکرم اماتھے نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے پیش نظر آئندہ منافرت بھری تقاریر کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے اور لازمی طور پر ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ دی ہے۔
View more
Sun, 05 Feb 2023 13:13:18
دہلی کی ایک عدالت نے فسادات کے ایک معاملے میں 11 لوگوں کو بری کرنے اور انہیں ’بلی کا بکرا‘ قرار دئے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ان لوگوں کو مقدمہ چلائے جانے سے پہلے ہی قید کی سزا دے دی گئی! چدمبرم نے اتوار کو ٹوئٹز کی ایک سیریز میں کہا ’’دہلی کی ایک ٹرائل عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کے واقعات سے متعلق ایک کیس میں شرجیل امام اور 10 دیگر کو ق
View more
Sun, 05 Feb 2023 12:52:27
مسافروں کو لے جا رہا آٹو رکشہ بے قابو ہوکر ندی میں گرنے سے صفیہ (57 سال) نامی خاتون فوت ہوگئیں اور مریمّا (23 سال) اور محمد اشرف (35 سال) نامی دیگر 2 مسافروں کے علاوہ آٹو ڈرائیور ابوبکر صدیق (21 سال) زخمی ہوگئے ۔
View more
Sun, 05 Feb 2023 12:39:13
دہلی کی ساکیت عدالت نے شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا کو 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں بری کر دیا ہے، جس سے انہیں بڑی راحت ملی ہے۔ تاہم کئی دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں اب بھی جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔
View more
Sun, 05 Feb 2023 12:05:47
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا اتوار کے روز انتقال ہو گیا، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔
View more
Sun, 05 Feb 2023 11:56:18
کرناٹک پولیس نے کل یہاں انسٹاگرام ہینڈل کا استعمال کر کے معصوم نوجوان خواتین کو پھنسانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy