Wed, 08 Feb 2023 11:17:03
ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے منگل کے روز لوک سبھا میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اڈانی کا نام لیے بغیر انھوں نے مرکز پر حملہ کیا اور لوک سبھا میں ٹوپی لہراتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آدمی صرف ٹوپی پہنانے کا کام کرتا ہے‘‘۔ موئترا نے کہا کہ ’’یہ آدمی پی ایم کے ڈیلی گیشن میں جاتا ہے، یہ حکومت کو پیچھے سے چلاتا ہے۔ اس کے خلاف میں 2019 سے ایشو اٹھا رہی ہوں اور اٹھاؤں گی۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:11:30
مہاراشٹر میں رتناگری ریفائنری پروجیکٹ پر کئی انکشافات کرنے والے تحقیقاتی رپورٹر ششی کانت واریشے کی ایک سڑک حادثہ میں ہوئی موت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ’منترالیہ انی ودھی منڈل وارتاہار سنگھ‘ اور ’ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ‘ سمیت کئی میڈیا گروپوں نے حکومت سے واریشے کی موت سے متعلق غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:06:42
سپریم کورٹ نے منگل کو بلقیس بانو کیس کی سماعت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس کیلئے ایک خصوصی بنچ تشکیل دے گی-
View more
Tue, 07 Feb 2023 20:49:08
اس بار ریاستی انتخابات کانگریس اور بی جے پی کے بجائے ساورکر اور ٹیپو نظریات کے درمیان ہوں گے۔ یہ بات بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر نلین کمار کٹیل نے کہی۔ شرالی میں منعقدہ بی جے پی پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے کٹیل نے سوال کیا کہ آپ کو محب وطن ساورکرچاہئے یا جنونی ٹیپو چاہئے ؟ کٹیل نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
View more
Tue, 07 Feb 2023 20:24:08
تعلقہ کے مُوڈ بھٹکل میں ایک غیر شادی شدہ شخص نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت ماروتی چنّا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 07 Feb 2023 19:42:37
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دونوں ملکوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گذشتہ روز آنے والے تباہ کن سلسلہ وار زلزلوں سے زمین بوس ہوجانے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شدید سرد موسم کے باوجود جاری ہے۔
View more
Tue, 07 Feb 2023 19:37:18
لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں ہم نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کی۔ اس دوران ہم تقریباً 3600 کلومیٹر پیدل چلے۔
View more
Tue, 07 Feb 2023 19:31:37
اڈانی بحران پر پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا۔ کانگریس پارٹی اس سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس معاملہ پر جے پی سی تشکیل دی جانی چاہئے۔
View more
Tue, 07 Feb 2023 19:26:34
شہر کے سٹی ہاسپٹل سے متعلقہ نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں مقیم 130 سے زائد طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئیں اورعلاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی نوبت پیش آئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy