Thu, 09 Feb 2023 16:09:27
بھٹکل مین روڈ سمیت نیشنل ہائی وے، بندرروڈ، ساگر روڈ وغیرہ میں آوارہ جانوروں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ یہ جانور اچانک کسی اسکوٹر یا بائک سوار کے سامنےآجاتے ہیں اور اکثر اسکوٹریا بائک سوار کوشش کے باوجود ان کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکتے۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 12:40:06
امریکہ نے 4 فروری کو بحر اوقیانوس کے اوپر مار گرائے گئے مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ یہ چین کے ذریعہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک میں فوجی ٹھکانوں کی جاسوسی کرنے کی کوشش کا ایک حصہ تھا۔ اس درمیان ایک ہندوستانی افسر نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کے ذریعہ منعقد ایک بریفنگ میں حصہ لیا جس میں 40 سفارتخانوں کے نمائندہ شامل ہوئے۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 11:56:26
پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا لیکن اس دوران وہ اس وقت ملک کے سب سے سلگتے ہوئے موضوع یعنی گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے تعلق سے بالکل خاموش رہے بلکہ انہوں نے مہنگائی اور بے روزگاری کو ہی تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں راہل گاندھی پر ان کا نام لئے بغیر تنقیدیں کیں جبکہ اپوزیشن کو بھی ای ڈی اور سی بی آئی کا نام
View more
Thu, 09 Feb 2023 11:35:01
ترکی کی ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداے (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6,957 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدد 38 ہزار ہے۔ واضح رہے مختلف خبروں کے مطابق یہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس اتھارٹی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 96 ہزار امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ ان میں دیگر ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 11:28:56
ہنڈن برگ اور اڈانی معاملے میں کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ مودی حکومت کے سامنے تین سوال پیش کر رہی ہے اور سوالوں کی اس سیریز کو ’ہم اڈانی کے ہیں کون؟‘ نام دیا گیا ہے۔ آج ایک بار پھر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے پریس کانفرنس کر تین سوالات سامنے رکھے۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’حسب وعدہ آپ کے لیے تین سوالوں پر مبنی آج کا سیٹ پیش ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 11:11:12
قریبی علاقہ سورتکل میں سات ماہ قبل شرپسندوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے محمد فاضل کے بھائی د عادل پر اب شرپسندوں کی جانب سے حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اس تعلق سے حملہ آروں کے خلاف سورتکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کئے جانے کے بعد اُسی تھانہ میں جوابی شکایت بھی درج کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 11:08:30
شہر کے تین الگ الگ مقامات پر آوارہ کتوں کے حملے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کو وجیا نگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے آئی سی یو میں داخل کرنے کی نوبت آگئی ۔ کتوں کے حملے شکار ہونے والے ان زخمیوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ ابھی دو مہینے پہلے ان آوارہ کتوں نے دو معصوم بچوں پر جان لیوا حملہ کیا تھا ۔
View more
Thu, 09 Feb 2023 00:02:15
ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار پار کرچکی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے زلزلہ زدہ علاقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں ہی اموات کی تعداد 8500 سے زائد ہوچکی ہے۔ انہوں نے مانا کہ پہلے دن بچاؤ و راحت کاری میں کچھ کمی رہ گئی تھی لیکن اب صورتِ حال بہتر ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 23:59:31
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرنے نے بدھ کے روز ہندوستان کے انتخابی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی پارٹی کے انتخابی نشان ’تیر اور کمان‘ پر اپنا فیصلہ صادر کرے۔ قانون پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ہمیں پورا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے منگل 14 فروری کو آئندہ سماعت کے دوان 16 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy