Sun, 12 Feb 2023 11:11:46
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کوشیات کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ کوشیات کے علاوہ لداخ کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پھیر بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:09:40
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے نمبرداروں کے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ان عہدوں پر اپنے منظور نظر افراد کو نامزد نہیں کر سکتی ہے۔ ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کہا کہ انتظامیہ نے نمبرداروں اور چوکیداروں کو برطرف کرکے ایک مشکوک عمل کے ذریعے نئے نمبردار اور چوکیدار منتخب کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:07:02
دہلی کے وزیر محصول کیلاش گہلوت نے کہا کہ نئے سرے سے حد بندی کئے جانے تک مہرولی میں رہنے والے مکینوں کوبے گھر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:01:45
ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ کو لے کر ہوئے انکشافات پر سبھی اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت سے سوال پوچھ رہی ہیں۔ کانگریس اس معاملے پر پارلیمنٹ سے لے رک سڑک تک بی جے پی اور پی ایم مودی پر حملہ آور ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش ہر دن سوشل میڈیا کے ذریعہ پی ایم مودی اور ان کی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ اس کے لیے کانگریس پارٹی نے ایک خاص سیریز شروع کیا ہے جس کا نام ہے ’ہم اڈانی کے ہیں کون؟‘ اس
View more
Sun, 12 Feb 2023 00:11:29
ریاست کرناٹک میں حکومت کے کسی بھی ترقیاتی کام میں 40 فیصد کمیشن لئے جانے کی کنٹریکٹرس اسوسی ایشن کی طرف سےوزیراعظم سے شکایت کرنے کے بائوجود کسی طرح کی کاروائی نہ ہونے کو لے کر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے شک ظاہر کیا ہے کہ مرکزی حکومت کا بھی اس میں حصہ ہوسکتا ہے۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 22:58:15
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کو لے کر ہوئے تنازعہ میں وشوا ہندو پریشد کے میٹروپولیٹن شریک وزیر سنتوش پنتھری (28) کو ہفتہ کی شام مراد آباد کے دہلی روڈ پر گولی مار دی گئی۔ زخمی سنتوش کو قریب میں واقع سائی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ واردات سنیچر شام قریب سات بجے پیش آئی۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 21:08:30
جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے واقعات نے سائنسدانوں کو کئی محاذ پر سوچنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ ہندوستان میں جوشی مٹھ جیسے حالات کئی دیگر مقامات پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 21:04:28
ڈی ڈی اے (دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے جمعہ کے روز مہرولی میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی کئی تین اور چار منزلہ عمارتوں کو منہدم کر دیا۔ اس کارروائی پر مقامی باشندگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور احتجاج کیا۔ دریں اثنا، علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 21:02:26
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی کی ترجمان جاسمین شاہ اور عآپ کے رکن پارلیمنٹ نارائن داس گپتا کے بیٹے نوین گپتا کو بجلی ترسیلی کمپنیوں کے بورڈ سے ہٹا دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy