Thu, 22 Jun 2023 12:57:35
کمٹہ تعلقہ کے سرسی روڈ پر دیوی منے گھاٹ پر جو اجنبی خاتون کی لاش ملی تھی اس کی تحقیقات کے دوران اس کی شناخت معلوم ہونے اور یہ ایک قتل کا معاملہ ثابت ہونے پر پولیس نے گدگ ضلع کے شیگاوں سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 12:28:11
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اول تا آٹھویں جماعت کے طلباء کو انڈے یا کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری کیے۔اس ضمن میں محکمہ اسکولی تعلیم کے پی ایم پوشن کے ڈائرکٹر شبھ کلیان کا دستخط شدہ سرکولر جاری کیا گیا جس میں ریاست کے تمام امدادی اور غیرامدادی اسکولوں کے عملہ کو طلباء کو مقوی غذا کے طور پر اُبلے ہوئے انڈے فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جو طلباء انڈے نہیں کھانا چاہتے انہیں کیلے یا چکی (پھلی اور گڑ سے
View more
Thu, 22 Jun 2023 12:13:16
ریاستی حکومت کی جانب سے 200 یونٹ مفت بجلی حاصل کرنے والی گیارنٹی اسکیم ’’گروہا جیوتی‘‘ کیلئے کرناٹک ون، گرام ون اور بنگلورو ون مراکز میں رجسٹریشن کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 11:40:58
مرکز کی بی جے پی حکومت نے لائیواسٹاک پروڈکٹ اور لائیواسٹاک ٹرانسپورٹیشن بل 2023 کے ڈرافٹ کو واپس لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مویشی پرور اور عوام کی مخالفت کے بعد مرکزی حکومت نے لائیور اسٹاک ٹرانسپورٹ بل 2023 کے ڈرافٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اب مرکزی حکومت اس مسودہ میں اصلاح کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسودہ پاس ہو جاتا تو مویشیوں کی برآمدگی کو فروغ ملتا۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 11:34:26
انتخابی کمیشن نے آسام کے لیے منگل کے روز حد بندی تجاویز کا مسودہ جاری کیا۔ اس کے تحت شمال مشرقی ریاست میں اسمبلی سیٹ کی تعداد 126 اور لوک سبھا سیٹ کی تعداد 14 برقرار رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ کمیشن نے اس پر 11 جولائی تک مشورے اور اعتراضات مانگے ہیں۔ حالانکہ ایک دن بعد ہی برسراقتدار اتحادی حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں نے اس منصوبہ کی تنقید کی ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 11:06:32
اتر پردیش کے بلیا ضلع میں چلچلاتی گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے اب تک تقریباً 73 افراد کی موت ہو چکی ہے۔منگل کو بھی 5مریضوں کی موت ہو ئی ہےجس کی تصدیق ضلع انتظامیہ نے بدھ کو کی تاہم انتظامیہ کی چوکسی کی وجہ سے اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ سی ایم ایس ایس کے یادو نے کہا کہ ضلع اسپتال کو تین زون پیلا، ہرا اور لال میں تقسیم کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 22 Jun 2023 10:58:59
گزشتہ روز ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی ایم سی کے شہری ترقیاتی کاموں اور کووڈ 19 کے دوران کووڈ سینٹروں میں برتی گئی بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کی سربراہی میں جانچ کا حکم دیا ہے اور اب کورونا وبا کے دوران سابقہ حکومت کے ذریعہ کووڈ سینٹروں کے نام پر کئے گئے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپے ماری شروع کردی ہے۔ یہ
View more
Thu, 22 Jun 2023 00:30:58
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ کانگریس اُمیدوار منکال وئیدیا کی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت، پھر اُنہیں ریاستی وزیر سمیت اُترکنڑا کے انچارج وزیر بنائے جانے پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے ان کے لئے تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بھٹکل کے تمام اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 20:16:36
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آرین خان ڈرگ کیس سے متعلق 25 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں مبینہ طور پر این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا ساتھ دینے کے ملزم سیم ڈیسوزا سے اپنے ہیڈ کوارٹر میں نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ اس سے بدھ کو دوبارہ تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy