Sun, 25 Jun 2023 11:42:28
ابھی تقریباً ایک ماہ ہی ہوئے ہیں جب آر بی آئی نے اعلان کیا تھا کہ 2000 روپے کے نوٹ کو دھیرے دھیرے چلن سے ختم کیا جائے گا، اور لوگوں نے اپنے پاس موجود 2000 روپے کے نوٹ بغیر وقت ضائع کیے بینکوں میں جمع کرنا شروع کر دیئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب تک 72 فیصد 2000 روپے کے نوٹ بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف ایک تازہ رپورٹ میں ہوا ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:33:46
یوکرین کے ساتھ جنگ لڑ رہے روس میں اب خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ملک میں ویگنر گروپ کے ذریعہ بغاوت کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 11:17:27
حج بیت اللہ کا آغاز پیر کے روز سے ہو رہا ہے اور اس فریضے کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ حج کیلئے سعودی وزارت حج نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 20لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،لیکن سعودی حکام نے اس سخت گرمی میں حجاج کرام کو مقدس مقامات تک پہنچانے کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 00:50:57
کرناٹک میں خواتین کے مفت سفر کی سہولت والی کانگریس حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ’شکتی اسکیم‘ نے ریاست کے مندروں میں خواتین کی بھیڑ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس ہفتہ لاکھوں خواتین بڑی تعداد میں ہندو سیاحتی مقامات پر گھومنے کے لیے نکلی ہیں۔ بنگلورو اور سبھی ضلع ہیڈکوارٹرس سے بسیں پوری صلاحیت سے چل رہی ہیں، جن میں خواتین بڑے گروپوں میں سفر کر رہی ہیں۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 00:47:17
آر بی آئی کے ذریعہ جون 2023 کے جاری بلیٹن میں مہنگائی کے تعلق سے ایک ایسا تذکرہ کیا گیا ہے جس نے مودی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
View more
Sun, 25 Jun 2023 00:43:58
منی پور میں موجودہ تشدد والے حالات پر تبادلہ خیال کے لیے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی، کانگریس، ترنمول کانگریس اور بایاں محاذ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ منی پور میں میتئی اور کوکی طبقہ کے درمیان 3 مئی کو شروع ہوئے تشدد میں اب تک تقریباً 130 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 3000 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 24 Jun 2023 14:07:49
بھٹکل سٹی زن فورم اور نیشنل ہائی وے ہوراٹا سمیتی کے تحت شہر کے حافظکا ہال میں عوامی مسائل پر گفتگو کے لئے عام اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مجلس اصلاح و تنظیم ، بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن اور آٹو رکشہ یونین سمیت مختلف اداروں کے ذمہ داروں اور عوام نے شرکت کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔
View more
Sat, 24 Jun 2023 14:01:57
ضلع پنچایت ہال میں محکمہ جاتی افسران کے ساتھ "دیشا" پروگرام کے لئے آئے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے کاروار-انکولہ حلقہ کے کانگریسی رکن اسمبلی ستیش سائل کے ساتھ جس والہانہ انداز میں بغل گیری کی اس سے سوشیل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ۔
View more
Sat, 24 Jun 2023 13:52:50
رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے شہر کے ضلع پنچایت ہال میں مختلف محکمہ جاتی افسران کے ساتھ "دیشا" میٹنگ منعقد کی جس کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ سرکار کی طرف سے ضلع میں جو بھی فلاحی اسکیمیں جاری ہیں ان کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانے کی سمت میں کام کریں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy