Sat, 24 Jun 2023 11:30:17
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے 9 سال میں بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔ ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نےکہا کہ کئی سالوں تک جموں و کشمیر پر تین خاندانوں کی حکومت رہی۔
View more
Sat, 24 Jun 2023 11:22:55
امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کی سیر کو جانے والی لاپتا آبدوز کی مالک کمپنی نے اس میں سوار افراد (عملہ)کی’افسوس ناک ہلاکت‘ کا اعلان کردیا ہے۔چھوٹے سائز کی آبدوز ٹائٹن میں برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ اور پاکستانی ٹائیکون شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سوار تھے۔ان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔اس میں اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش اور گہرے سمندر میں غوطہ خور
View more
Sat, 24 Jun 2023 11:10:54
دہلی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس کے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے درمیان جاری کشمکش کے درمیان دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے عام آدمی پارٹی پر حملہ بولا ہے۔ ماکن نے کہا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کس کی ساز باز ہے۔
View more
Sat, 24 Jun 2023 01:38:36
جمعرات سے بھٹکل میں مانسون کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ آج جمعہ کوبھی پورا دن اسمان آبرآلود رہا اور ہلکی بارش ہوتی رہی، البتہ رات قریب 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ہوئی زوردار بارش سے شمس الدین سرکل پر کثیر مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے بالخصوص بائک سواروں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران جب ایک اسکوٹر بارش کے نالے میں گرنے ہی والا تھا تو مقامی دکاندار نے دیکھ لیا اور فوراً اُس کی مدد کو پہنچ گی
View more
Fri, 23 Jun 2023 21:39:11
بھٹکل کے معروف بزنس مین اور رِبکو کے مالک جناب عبدالرحمن شاہ بندری عرف سائب صاحب کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ گھر پر کوئی موجود نہیں ہے، گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ہیں اورلاکھوں روپیہ نقد سمیت سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 23 Jun 2023 20:40:25
نیشنل ہائی وے پر تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس پیش آئے ایک خوفناک حادثے میں دو کنٹینر لاریوں کے درمیان ڈرائیور چپک کر رہ گیا ۔
View more
Fri, 23 Jun 2023 19:58:14
کانگریس پارٹی نے اپنی پانچ عوام دوست گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن میں جو بے مثآل جیت درج کی ہے اور اسی طرح کی جیت آنے والی پارلیمانی الیکشن میں درج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے اس راستے میں بڑھے ہوئے بجلی کے دام ایک خطرناک کانٹا بن کر سامنے آئے ہیں ۔ جسے دیکھتے ہوئے لوگ سوچ رہے ہیں کہ بجلی کے دام میں اضافہ کانگریس کے لئے کہیں گھاٹے کا سودا نہ بن جائے ۔
View more
Fri, 23 Jun 2023 19:54:50
بھٹکل کے ایک اور نوجوان نے قانون کی ڈگری کے ساتھ بینگلور بار کونسل سے بھی سند حاصل کرلی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ کرناٹک ہائی کورٹ سمیت نچلی عدالتوں میں بھی پریکٹیس کرسکتے ہیں۔ مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالباق صدیق ابن عبدالقادر جیلانی صدیق نے اپنی ابتدائی تعلیم انجمن اسکول سے حاصل کی تھی، انجمن کالج سے ہی سکینڈ پی یو سی مکمل کرنے کے بعد بنگلور کے شیشادری پورم لاء کالج سے بی
View more
Fri, 23 Jun 2023 19:52:49
گھریلو اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف کرناٹکا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 22 جون کو ریاست گیر ہڑتال منانے کا جو اعلان کیا تھا اس کا پورا اثر کاروار اور ہبلی دھارواڑ کے جڑواں شہروں میں دیکھنے کو ملا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy