Fri, 17 Nov 2023 02:09:33
میڈیا رپورٹوں کے بعد کہ کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی نے سرکاری بورڈ اور کارپوریشنوں کے بھرتی امتحانات میں کسی بھی قسم کے سر ڈھانپنے پر پابندی لگادی ہے، کرناٹک کے وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر نے واضح کیا کہ حجاب پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ سدھاکر نے یقین دہانی کی ہے کہ طلبہ چاہے حجاب پہنیں یا کوئی روایتی کپڑا ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 01:53:45
فلسطین کے عام لوگوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس میں بے قصور لوگ مارے جارہے ہیں، تازہ معاملہ مسجد پر بمباری کا سامنے آیا ہے جس میں پچا س نمازی شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں مسجد پر بمباری سے 50 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 01:43:34
چین میں ایک چار منزلہ دفتری عمارت میں اچانک آگ لگ جانے سے 26 ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ 51 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 01:04:08
ورلڈ کپ کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس طرح اسٹریلیا آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔اب فائنل مقابلہ اتوار کو احمد آباد می
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:51:31
اُڈپی کے نیجارو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قاتل کو پولیس نے جس مستعدی سے گرفتار کیا ہے اس کی ستائش کرتے ہوئے اڈپی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ رینالڈ پروین کمار نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وحشتناک واردات کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دی جائے اور اسپیشل پراسیکیوٹر کے ذریعہ عدالت میں اس کیس کی پیروی کی جائے ۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:44:27
ایسا لگتا ہے کہ جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ شراکت کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ریاستی سطح پر ایک طرف کمارا سوامی بغیر فوج کے کمانڈر بن کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف ضلعی سطح پر کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے نام پر محض چند لیڈران ہی اپنا دربار چلا رہے ہیں جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پوری پارٹی نہ گھر کی نہ گھاٹ کی ہو کر رہ گئی ہے ۔
View more
Fri, 17 Nov 2023 00:34:45
کاروار میں رولر اسکیٹنگ کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہ رہنے کے باوجود یہاں کے 9 اسکیٹرس ریاستی مقابلہ جیت کر نیشنل لیول کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 16 Nov 2023 20:06:31
ملپے پولس تھانہ حدود کے نیجار میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کے بہیما نہ قتل کے الزام میں گرفتار پروین چوگلے کو جب جائے واردات پر تفتیش کے لئے لایا گیا تو مشتعل ہجوم نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولس سے مطالبہ کیا کہ اُس نے پندرہ منٹ میں چار لوگوں کا قتل کیا تھا 30 سکینڈ کے لئے ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے۔
View more
Wed, 15 Nov 2023 23:50:17
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy