Sat, 06 Jan 2024 20:38:18
سپریم کورٹ ۲۰۰۲ء میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے افراد کے قتل سے متعلق کیس میں ۱۱؍ قصورواروں کو دی گئی معافی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو خود بلقیس بانو اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:27:10
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز پارٹی کے دہلی واقع صدر دفتر پر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا لوگو متعارف کرا دیا۔ انہوں نے اطلاع دی کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی لیڈران 14 جنوری سے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یاترا سے جڑنے کے لیے انڈیا اتحاد کے لیڈران، کانگریس کی حلیف جماعتوں اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:22:07
بنگلہ دیش میں آئندہ 7 جنوری یعنی کل انتخابات ہونے ہیں، لیکن اس سے ٹھیک پہلے تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ شب ٹرین میں آتش زنی کا واقعہ پیش آیا اور اب تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کچھ نامعلوم لوگوں نے چار پولنگ مراکز سمیت کچھ پرائمری اسکولوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔ پولیس راجدھانی ڈھاکہ کے باہری علاقے غازی پور میں آتشزدگی واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے، لیکن انھیں اندیشہ ہے
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:17:33
مہاراشٹر میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل کامبلے نے پونے میں ایک تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنیل کامبلے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سنیل کامبلے نے پولیس اہلکار کو ایک اسپتال کی تقریب کے دوران تھپڑ مارا تھا۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 20:09:21
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کی تفصیلات بھی بتائیں اور کہا کہ یہ یاترا 6700 کلومیٹر کا فاصلہ کس طرح طے کرے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر منی پور کا مسئلہ اٹھایا اور مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہر جگہ جا رہے ہیں لیکن وہ منی پور کیوں نہیں جا رہے ہیں!
View more
Sat, 06 Jan 2024 19:59:10
ای ڈی نے آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ کے خلاف غیر قانونی ہتھیار اور شراب رکھنے کے الزام میں دو معاملے درج کیے ہیں۔ سابق ایم ایل اے کے خلاف پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں ایکسائز ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ غیر قانونی کانکنی معاملے میں درج منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم نے جمعرات کی صبح آئی این ایل ڈی لیڈر دلباغ سنگھ اور ان کے معاونین
View more
Sat, 06 Jan 2024 19:55:50
’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی قیادت میں ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے موجودہ قانونی و انتظامی ڈھانچے میں مناسب تبدیلی سے متعلق عوام سے مشورہ طلب کیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jan 2024 19:51:59
شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک سردی سے لے کر شدید سردی کے حالات رہنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے دو دن تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کی سرگ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy