Wed, 10 Jan 2024 18:07:57
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر سماعت ملتوی کرنے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا، جس میں جے این یو کے سابق طالب علم کارکن عمر خالد کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست بھی شامل ہے۔ تاہم بعد میں ان کی التوا کی درخواست قبول کر لی گئی۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:03:26
پرانی ڈانڈیلی میں پینے کا پانی سپلائی کرنے کے مقصد سے پائپ بچھانے کے لئے سڑک کھدائی سے پریشان مقامی لوگوں نے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیل سرکل پر راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:55:51
ریاست میں تلاٹھی بھرتی امتحان میں ہوئی مضحکہ خیز بد نظمی پر حکومت بجائے پشیمانی ظاہر کرنے کے آوا ز اٹھانے والوں پر کارروائی کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ وزیر برائے دیہی ترقیات رادھا کرشن وکھے پاٹل نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسی نے الزام لگایا کہ تلاٹھی بھرتی امتحان میں بدعنوانی ہوئی ہےتو اس کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:52:01
دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:43:15
سپریم کورٹ نے دوسرے قومی عدالتی تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے اس کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تمام ہائی کورٹس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:39:29
حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر بدھ کو چنئی-حیدرآباد چارمینار ایکسپریس کے پٹری سے اترنے سے کم از کم پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریلوے عملہ اسٹیشن سے باہر اسپتال لے جاتے دیکھا گیا۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:35:32
پورے شمالی ہند میں سردی کا زور جاری ہے۔ سردی کی لہر اور دھند نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں لوگ سردی اور سردی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 14:30:46
سنیچر اور اتوار مورخہ٢٣ /٢٤ جمادی الثانی ١٤٤٥ھ مطابق7اور 8 جنوری 2024ءکو ادارةالتعلیم ولکی کے زیر اہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلى و نمایاں پیمانے پر طلباء جامعہ کے لئے مختلف کھیل Athletic Sports کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 14:17:34
لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاری کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں کانگریس کے تمام سینئر لیڈر، جنرل سکریٹری، ریاستی یونٹوں کے صدور اور نگراں شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں تمام ریاستی انتخابی کمیٹیاں تشکیل کرنے، وار روم بنانے اور موزوں متوقع امیدواروں کے نام پارٹی سربراہ کو بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ سینئر لیڈران کی کمیٹی نے لوک سبھا انتخاب میں "پورے فوکس" کے لئے 255 پارلیمانی حلقوں کی پہچان کی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy