Mon, 08 Jan 2024 18:36:13
تاخیر سے سامنے آئی ایک رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ غنڈہ 'آکاش بھون' شرن نے جان لیوا حملے کے ارادے سے سٹی کرائم برانچ پولیس کے افسران پر اپنی کار چڑھائی اور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 18:26:54
خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور امور داخلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے آج مملکت سعودی کے شہر جدہ میں، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے حج و عمرہ کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوضان الرابعہ کے ساتھ باہمی حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 18:17:06
ہندوستان میں مالدیپ کے سفیر کو آج وزرات داخلہ نے طلب کیا ہےاور مالدیپ کے متعدد وزیروں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر ریمارک پوسٹ کرنے پر سخت افسوس ظاہر کیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 18:12:39
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپے کے دوران ای ڈی پر حملے کے کی وجہ سے جو لوگ مغربی بنگال میں قانون اور احکام کی بالادستی پر سوال قائم کر رہے ہیں وہ ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کولکاتا کے حوالے سےکہا کہ کولکاتا این سی آر بی کے مطابق کولکاتا کوبرسوں سے ملک کا محفوظ شہر قراردیا گیاہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 18:07:36
شدید سردی اور گھنی دھند سے لوگوں کو راحت ملنے کی کوئی امید نہیں۔ پنجاب، دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، مغربی اور مشرقی راجستھان کے کچھ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں تک گھنی سے بہت گھنی دھند اور سرد دن کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 8 اور 9 جنوری کو کئی ریاستوں میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 18:03:14
جاپان کے اشیکاوا صوبے میں پیر کو آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 161 تک پہنچ گئی جب کہ 103 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔مقامی افسران نے بتایا کہ ایشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد صوبے اور آس پاس کے علاقوں میں 565 افراد زخمی ہوئے ۔پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک، 103 رہائشی ابھی تک لاپتہ تھے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 17:57:33
کنڑا فلم اداکار ایش کے برتھ ڈے پر ایک بہت بڑا کٹ آوٹ آویزاں کرنے کے موقع پر حادثاتی طور پر بجلی کا شاک لگنے سے تین نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 08 Jan 2024 13:36:29
بلقیس بانو کے قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کو لے کر سپریم کورٹ کی 2 ججوں کی بنچ نے پیر کو گجرات حکومت کے اگست 2022 کے فیصلے کو مسترد کر دیا جس میں 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے معاملے میں 11 قصورواروں کو معافی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 07 Jan 2024 15:21:08
بھٹکل میں بی جے پی بعض کارکنان نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں اتر کنڑا سیٹ کے لئے بی جے پی امیدوار کے طورپر سوشیل ورکر اننت مورتی ہیگڈے کو ٹکٹ دیا جائے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy