Wed, 03 Apr 2024 11:49:40
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وفاداری تبدیل کر کے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران کو بے داغ کرنے والی بی جے پی کی ’واشنگ مشین‘ پوری طرح ’خودکار‘ ہو چکی ہے اور جو بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے اس کے تمام ’گناہ‘ دھل جاتے ہیں!
View more
Wed, 03 Apr 2024 11:45:28
دہلی حکومت کی سینئر وزیر آتشی نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے قریبی شخص کے ذریعے بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوتی ہیں تو انہیں جیل جانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ آتشی نے یہ سنگین دعویٰ بھی کیا کہ اگلے چند دنوں میں کچھ اور عام آدمی پارٹی لیڈروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ آتشی نے کہا کہ وزیراعظم اور بی جے پی نے اپنا
View more
Wed, 03 Apr 2024 11:40:51
پتانجلی کے اپنی دواؤں کو الوپیتھک اور دیگر پیتھیوں کی دواؤں سے بہتر قرار دینے والے اشتہارات سے متعلق معاملہ میں پتانجلی کے مالک بابا رام دیو اور کمپنی کے ایم ڈی آچاریہ بال کرشن منگل کو سپریم کورٹ کے ہتھے چڑھ گئے۔ عدالت نےدونوں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان پر توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے دونوں سے پوچھا کہ عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود انہوں نے پریس کانفرنس
View more
Wed, 03 Apr 2024 11:24:47
10 سال تک ملک کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، 9 مرکزی وزراء اور راجیہ سبھا کے 54 ارکان پارلیمنٹ کی مدت کار منگل اور بدھ کو ختم ہو رہی ہے۔ جس میں 7 مرکزی وزراء سمیت 49 ارکان پارلیمنٹ کی میعاد کار منگل کو ختم ہو گئی جبکہ 5 ارکان پارلیمنٹ کی میعاد آج (بدھ کو) ختم ہو جائے گی۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 11:09:19
منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورین نے منگل کے روز دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’’تاناشاہی طاقتوں کا قلعہ منہدم ہونا شروع ہو گیا ہے۔‘‘ یہ بیان کلپنا سورین نے سپریم کورٹ کے ذریعہ عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کو دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے فوراً بعد دیا ہے۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 11:06:09
ہندوستانی سرحد میں چین کی دراندازی معاملہ پر ایک بار پھر کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے چینی دراندازی سے متعلق مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے رد عمل کو لچیلا اور کمزور بتایا اور کہا کہ مودی حکومت چین کا نام لینے سے بھی خوف کھاتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے بتان
View more
Wed, 03 Apr 2024 10:59:15
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو اس کی عوام مخالف پالیسیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج انھوں نے شعبۂ ریل کی تباہی کا ٹھیکرا وزیر اعظم نریندر مودی و بی جے پی حکومت پر پھوڑا اور کہا کہ حکومت نے ریلوے کی مالیات، تحفظ، قوت اور صلاحیت کو ختم کر اسے تباہ کر دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ایک بار پھر ریلوے کو ہندوستان کے ’ڈیولپمنٹ انجن‘ کی شکل دے گی اور اس میں جان ڈا
View more
Wed, 03 Apr 2024 10:54:21
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہے۔ انتخاب سے متعلق سرگرمیاں زور و شور سے چل رہی ہیں اور سیاسی پارٹیاں لگاتار اجلاسِ عام اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے منگل کے روز کئی ریاستوں کے لیے خصوصی مبصرین کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مبصرین انتظامیہ، سیکورٹی اور اخراجات کی نگرانی کے مقصد سے تعینات کیے جائیں گے، تاک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy