Sun, 07 Apr 2024 00:49:33
بھٹکل ٹیکسی مالکان اور ٹیکسی ڈرائیوروں پر مشتمل کمیٹی (بھٹکل چالک۔ مالکر سنگھا) نے روڈ ٹرانسپورٹ آفسر (آر ٹی او) اور اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے کہ بھٹکل میں کئی پرائیویٹ گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر مسافروں کو بٹھانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیکسیوں کو سخت نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 23:09:01
قُباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والا مدرسۃ العلم العالمیہ (نالیج انٹرنیشنل عربک اسکول) سے امسال گیارہ طلبہ وطالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے، جن کے اسماء یہ ہیں: عائشہ بنت شیخ عبداللہ الکافی، معاذ صدیقہ بن محمد محسن صدیقہ، ام حفصہ بنت عبدالقدیر جیلانی کُندن گوڈا، رداء بنت پرویز احمد رکن الدین، مریم بنت صبغۃ اللہ گنگاولی، محمد شاہ بندری بن محمد اشفاق شاہ بندری، سعد بن نوشاد
View more
Sat, 06 Apr 2024 13:05:42
بی جے پی میڈیا سیل کے ضلع ترجمان سدانند بھٹ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پارلیمانی الیکشن کے موقع پر جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کرنے والی کانگریس کو بتانا چاہیے کہ اپنے دور اقتدار میں اتی کرم داروں کے حق میں کیا کام کیا ہے ۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 12:59:20
اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے بتایا کہ سڑک حادثات میں زخمی یا فوت ہونے والوں کو حادثے کا سبب بننے والی موٹر گاڑی کی انشورنس کمپنی سے جس طرح معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، اسی طرح نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر یا ہٹ اینڈ رن معاملے میں زخمی یا فوت ہونے والوں کو بھی معاوضہ ادا کرنے کی اسکیم موجود ہے جس کا فائدہ متاثرین کو اٹھانا چاہیے ۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 12:54:34
اتر کنڑا میں انتخابی موسم کا پارہ جس طرح چڑھتا جا رہا ہے اسی طرح سیاسی ہلچل بھی سامنے آتی جا رہی ہے ۔ اس بیچ ہلیال سے ملی خبر کے مطابق سابق ایم ایل سی اور کانگریسی لیڈر ایس ایل گھوٹنیکر کا بیٹا سرینواس بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے ۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 12:40:48
وجئے پورا کی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال نے کمٹہ میں بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں مورتی پوجا پر مکمل پابندی ہے اس کے باوجود مودی نے وہاں سوامی نارائن مندر کا افتتاح کیا ۔ پانچ سو سال سے دیکھا جا رہا رام مندر کا سپنا پورا کرکے دکھایا ۔ اگر تم لوگوں نے وشویشورا ہیگڑے کاگیری کو جیت دلائی تو یہ ہندوتوا کو جیت دلان
View more
Sat, 06 Apr 2024 12:35:32
نتا دل ایس لیڈر سورج نائک سونی اور بی جے پی ایم ایل اے دینکر شیٹی جو گزشتہ اسمبلی الیکشن تک ایک دوسرے کے کٹر مخالف تھے اب بی جے پی - جنتا دل ایس کے اتحاد کی وجہ سے ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 11:59:08
بپنّاڈو درگا پرمیشوری مندر کے تہوار کے موقع پر رتھ کے راستے میں سڑک کنارے پارک کی گئی موٹر گاڑیوں کو بھکتوں نے اپنے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 11:48:54
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف راؤس ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن کی تعمیل نہیں کر رہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت اس معاملہ پر ہفتہ یعنی یعنی آج سماعت کر سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy