Sat, 06 Apr 2024 11:22:01
ریزرو بینک آف انڈیانے اقتصادی سرگرمیوں میں جاری تیزی کا حوالہ دیتے ہوئے اور افراط زر پر گہری نظر رکھتے ہوئے جمعہ کو مسلسل ساتویں بار پالیسی ریٹ کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کار اور گھر کی ای ایم آئی کم ہونے کی امید لگانے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔
View more
Sat, 06 Apr 2024 11:14:55
کانگریس نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ’نیائے پتر‘ کے نام سے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے جس میں خوشحال ہندوستان کا وعدہ ہے اور نوجوانوں، خواتین،کسانوں اور محنت کش طبقہ کے لئے کئی ضمانتوں کا اعلان بھی ہے۔پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ہائی کمان اور سینئر لیڈروں کی موجودگی میں انتخابی منشور جاری کیاگیا ۔ واضح رہے کہ یہ منشور چدمبرم کی صدارت والی کمیٹی نے تیار کیا ہے۔اس موقع پر کانگریس صدر کھرگے، سونیا
View more
Sat, 06 Apr 2024 11:05:41
وارتا بھارتی اور دوسرے ویب سائٹس سمیت کئی ٹی وی نیوز چینلوں پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق بینگلورو کے رامشورم کیفے میں ہوئے بم دھماکے کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی شیموگہ کے تیرتہلّی سے ایک بی جے پی کارکن کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا ہے جس کی شناخت سائی پرساد کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Fri, 05 Apr 2024 01:48:59
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف 21-2020 میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بی جے پی کے خلاف تحریک تیز کریں گے اور’بی جے پی ہراؤ، کارپوریٹ بھگاؤ‘۔ کا نعرہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو ’سزا‘ دینے کی گزارش کریں گے ۔ ایس کے ایم لیڈر بلبیر سنگھ رجیوال نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف مظاہرہ تیز کرنے کا
View more
Fri, 05 Apr 2024 01:36:37
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹوں کا سردار قرار دیا۔ جمعرات کوو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’مودی سب کو ڈرا رہے ہیں، وہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ جب چین نے ہندوستان کے علاقے میں دراندازی کی تھی تو مودی نیند کی گولیاں کھا کر سو رہے تھے۔ مودی ملک کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ گاندھی خاندان کو گالیاں دینے میں مصروف رہتے ہیں۔‘‘
View more
Thu, 04 Apr 2024 22:33:59
کینرا مسلم خلیج کونسل (CMKC) کے زیر اہتمام شراوتی بیلٹ کے لوگوں کے لئے مفت طبی سہولیات کے ساتھ موبائل کلینک کا افتتاح بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالنور فکردے ندوی کی دُعا کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسل کے رکن ریاض منّا نے قوم و ملت سے اس کلینک سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 17:17:43
رمضان کا آخری عشرہ شرو ع ہوتے ہی بھٹکل میں ایک دو گھنٹوں کے لئے بجلی فیل ہونے کی شکایتیں سامنے آنے کے بعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے ہیسکام (ہبلی الیکٹری سٹی کمپنی) کے دفتر پہنچ کر اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اُن سے درخواست کی کہ عید الفطر کے لئے بمشکل پانچ چھ دن رہ گئے ہیں، ایسے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجلی فیل
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:41:01
اپریل کی شروعات کے ساتھ ہی دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے وہیں، ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کرناٹک، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں گرمی کی لہر چل سکتی ہے، جبکہ مغربی ہمالیہ میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:36:38
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں منی لانڈنگ کے الزام کے تحت ای ڈی کے ذریعے گرفتار اروند کیجریوال کی عرضداشت پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت مکمل کر لی ہے۔ کیجریوال نے 22 مارچ کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے دی گئی گرفتاری اور ریمانڈ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy