Sat, 13 Apr 2024 12:42:35
جموں و کشمیر کے سامبا میں 2002میں ایک فوجی اسپتال میں متاثرہ (آلودہ) خون چڑھانے کی وجہ سے ایک بزرگ شخص کو ایچ آئی وی ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کو ایچ آئی وی سے متاثرہ اس بزرگ شخص کو تقریباً 1.54 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ عدالت نے اس معاملے پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس پی بی ورال
View more
Sat, 13 Apr 2024 12:39:19
منی پور میں ایک بار پھر پرتشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ جمعہ کو گاؤں کے رضاکاروں اور لوگوں کے ایک نامعلوم گروپ کے درمیان گولی باری ہوئی، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 12:36:24
اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جب کہ 600 سے زائدزخمی بھی
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:45:27
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا جمعہ کو اپنے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کیس میں فوجداری تحقیقاتی محکمہ (سی آئی ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر کرناٹک کے ممتاز بی جے پی لیڈر یڈی یورپا پر ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:39:33
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آئندہ عام انتخابات میں اپنی پارٹی کے لیے 370 سیٹوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو ہریانہ اور راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مینیجرز کے لیے کچھ پریشان کن لمحات کا باعث بن رہا ہے۔ بی جے پی نے ہریانہ اور راجستھان دونوں ریاستوں میں 2019 میں لوک سبھا کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن ووٹوں کی گنتی کے دن سے تقریباً 50 دن پہلے، اندرونی سروے یہ بتا رہے ہے کہ پارٹی ک
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:36:08
کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے 2014 میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا نہیں کیا اور آج پھر سے وہ نئے وعدے کر رہی ہے۔ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔ وہ جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:29:00
ریاستی کانگریس کمیٹی نے گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ترجمان منیش دوشی نے الزامات کی حمایت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ شکایت الیکشن کمیشن کو سونپی ہے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:26:51
سماجوادی پارٹی نے جمعہ کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنی ایک اور فہرست جاری کر دی۔ سماجوادی پارٹی نے کوشامبی اور کشی نگر لوک سبھا حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی نے کوشامبی سے پشپندر سروج اور کشی نگر سے اجے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سینتھوار کو امیدوار بنایا ہے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:24:11
حکومت نے ہندوستانی شہریوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اور جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy