Sat, 13 Apr 2024 23:31:11
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے خدشات کے درمیان ایرانی فوج نے ایک اسرائیلی کارگو جہاز پر قبضہ کر لیا جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت ہند الرٹ ہو گئی ہے اور ہندوستانی باشندوں کو رِہا کرانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 22:10:29
نیشنل ہائی وے پر خطرناک انداز میں بائک ڈرائیونگ کرنے والے ایک نوجوان نے خود اپنے ہی خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جس کے بعدبرہماور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 20:28:28
بھٹکل میں صبح سے جاری شدت کی گرمی کے چلتے، شام ہوتے ہوتے بارش شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی کچھ پل کے لئے عوام کو گرمی سے راحت مل گئی، لیکن بے موسم برسات کی وجہ سے عوام اِس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ اب شہر میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:20:43
بی جے پی لیڈران کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ اگر 75 سالوں میں کچھ نہیں کیا گیا، تو اتراکھنڈ میں ایسی ہنر کس طرح وسعت پائی جہاں سے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور ملک میں ایمس آئے۔ چاند پر چندریان کیسے اُترا... اگر پنڈت جواہر لال نہرو نے انھیں نہیں بنایا ہوتا تو کیا یہ ممکن تھا؟‘ اتراکھنڈ کے نینی تال میں واقع رام نگر میں ایک عوامی جلس
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:18:10
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے جب ان سے ملاقات کے لیے درخواست دی، تو انھیں بتایا گیا کہ وہ ان سے آمنے سامنے بیٹھ کر نہیں بلکہ کھڑکی سے بات کر سکتی ہیں۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:14:37
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔‘‘
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:11:40
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔ دراصل راہل گاندھی نے اسٹالن سے گزشتہ روز (جمعہ) ملاقات کی اور اس دوران انھیں مٹھائی بطور تحفہ پیش کیا۔ اس کی ویڈیو کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر بھی کی تھی جس پر اسٹالن نے آج اپنا رد
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:07:48
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آر جے ڈی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ پارٹی کے انتخابی منشور کو ’پریورتن پتر‘ نام دیا گیا ہے، جسے جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’پریورتن پتر کے ذریعہ ہم 24 وعدے لے کر آئے ہیں۔ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ہم ملک بھر میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا کام کریں گے۔ آنے والے 15 اگست کو آپ کو بے روزگاری سے آزادی ملنی شروع ہو جائے گی۔‘
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:00:06
حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کرناٹک کے کانگریسی امیدوار اور صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ملیکارجن کھرگے کے داماد مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی نے جمعہ کے دن اہنا پرچۃ نامزدگی داخل کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy