Tue, 09 Aug 2016 16:12:15
رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔50ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:09:28
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر اردوغان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:05:21
جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم 9اگست 1945ء کو قبل از دوپہر گیارہ بج کر دو منٹ پر گرایا گیا تھا۔ اس سال اس ہولناک واقعے کو، جس میں ہزارہا انسان موت کے منہ میں چلے گئے، اکہتّر برس پورے ہو رہے ہیں۔9 اگست 1945ء کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرنے کے بعد ابتدائی لمحات میں ہی اکٹھے 74ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:43:36
افریقی ملک تیونس میں جہاں ایک طرف حکومت کو سیاسی استحکام کے لیے مشکلات کا سامنا ہے وہیں ملک بدترین معاشی بحران میں گھرتا جا رہا ہے۔ اگرچہ تیونسی حکومت کی طرف سے کھل کر معاشی بحران کی تردید نہیں کی جا رہی ہے
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:38:54
جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات ترکی کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں کردار پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ پیر کے روزجاری کردہ اس بیان میں جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان زاؤزان شیبلی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے اور رہے گا۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:22:49
عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر عمران سے سعودی عرب پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے عمران شہر کے جنوب میں واقع نائنتھ بریگیڈ کی بیلسٹک میزائل داغنے والا بیٹری اور لانچنگ پیڈز کو حملے سے پہلے تباہ کر دیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:20:30
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارت لیبر وسماجی بہبود کو ہدیات کی ہے کہ وہ مملکت میں تعمیرو ترقی میں حصہ لینے والے ملکی اورغیرملکی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنائیں اور کسی بھی حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مزدوروں کے علاج معالجے اور دیگر ضروریات کیلیے اس کی مدد کریں۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:16:35
سعودی عرب نے پہلی مرتبہ حج یا عمرہ کے لئے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امر کا فیصلہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ حج اور عمرہ کے خواہش مند افراد کی ویزہ فیس مملکت خود ادا کرے گی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 14:27:19
پانچ روز سے لاپتہ ماہی گیرمنجوناتھ کھاروی کی لاش آج پڑوسی علاقہ کنداپور کے تراسی سمندر سے برآمد ہوئی جسے دوپہر قریب ایک بجے بھٹکل بندر میں واقع اُس کے مکان میں لے جایا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy