Wed, 10 Aug 2016 16:26:33
لڑائی کے باعث لشکر گاہ کے لیے بڑی شاہراہیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوراک اور دیگر اشیائے ضروری کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔افغانستان میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جنوبی صوبہ ہلمند کا مرکزی شہر لشکر گاہ طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:24:11
جرمن پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے خود کو اسلامک اسٹیٹ کہلانے والے گروپ کے مشتبہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس 24سالہ شامی شہری کو ملک کے مغربی شہر منہائم کے قریب مُٹر اشٹٹ نامی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:20:44
جرمنی کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے متعدد واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکنے میں معاونت پر سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ ریاض کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات نے جرمنی کو دہشت گردی کی خوفناک سازشوں سے بچانے میں مدد کی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:16:41
ایران میں ایٹمی سائنسدان شہرام امیری کو پھانسی دیے جانے کے واقعے نے تہران رجیم کی انتقامی سیاست کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کردیا ہے۔ اس اقدام سے یہ مترشح ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے مخصوص ایجنڈے کی معمولی سے مخالفت کرنے والوں کو موت سے کم سزا پر راضی نہیں۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 16:14:46
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ ویزے اور سعودی عرب میں عارضی قیام کے ویزے کی فیسوں کے نئے شیڈول میں جو کمی بیشی کی گئی ہے اس کے مطابق آئندہ سال حج کے موقع پر ریاض حکومت کو نئے حجاج کرام کی طرف سے 2 ارب ریال کی رقم خرچ کرنا ہو گی۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 15:54:44
ترک صدر رجب طیب اردغان نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنے خراب دوطرفہ تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرسکتے ہیں اور انھیں قریبی دوستی میں بدل سکتے ہیں۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 15:51:12
ترکی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فتح اللہ گولن کی وجہ سے قربان نہ کرے۔ ترکی پینسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مذہبی رہنما گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 15:48:36
سعودی عرب نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو روز قبل ایک اسپتال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور دھماکے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 15:17:33
امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالرز مالیت کے 130ابرامس ٹینکوں اور 20بکتربند گاڑیوں اور دوسرے فوجی آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy