ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی: بیرون ملک مقیم کنڑیگاس کے لیے کنڑا سیکھنے کا سنہری موقع؛ مفت آن لائن تعلیم فراہم کرنے والی پوری ٹیم کی تہنیت

دبئی: بیرون ملک مقیم کنڑیگاس کے لیے کنڑا سیکھنے کا سنہری موقع؛ مفت آن لائن تعلیم فراہم کرنے والی پوری ٹیم کی تہنیت

Fri, 30 Oct 2026 21:17:53    S O News
دبئی:  بیرون ملک مقیم کنڑیگاس کے لیے کنڑا سیکھنے کا سنہری موقع؛ مفت آن لائن تعلیم فراہم کرنے والی پوری ٹیم کی تہنیت

دبئی، 30 اکتوبر (ایس او نیوز): بیرون ملک مقیم کنڑیگاس (کنڑا باشندوں) کی نئی نسل کو مادری زبان کنڑا سکھانے کے لیے دبئی میں سرگرم ادارہ ’کنڑا مِترارو‘ (کنڑا فرینڈس) کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ادارے کے سرگرم رکن جناب ناظم پٹیل (ایس پی) کے دبئی میں واقع ایک ریسارٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کنڑا زبان کے فروغ اور نئی نسل کو اپنی مادری زبان سے جوڑے رکھنے کے لیے ادارے کی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اراکین کی تہنیت کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ایس پی نے کہا کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے افراد دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں، ان کے لیے اپنی مادری زبان کنڑا سیکھنا اور نئی نسل کو اس زبان سے جوڑے رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں رہتے ہوئے بیرون ملک مقیم کنڑیگاس کے بچوں کو آن لائن کلاسوں کے ذریعے مفت کنڑا تعلیم فراہم کرنا ایک قابل قدر خدمت ہے اور ایسے تعلیمی و لسانی کاموں میں مصروف افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر کنڑا مِترارو کے صدر ششی دھر ناگراجپا نے ناظم ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے زیر اہتمام ’کنڑا پاٹھ شالہ‘ (کنڑا اسکول) کے اگلے بیچ کے لیے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی آخری تاریخ یکم نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ نئی کلاسوں کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم کرناٹک کے باشندوں کی نئی نسل کو کنڑا زبان سے واقف کرانے اور اس میں مہارت پیدا کرنے کے مقصد سے دبئی میں مقیم کنڑیگاس پر مشتمل تقریباً 50 افراد کی ٹیم رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں اب تک توقع سے بڑھ کر ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ناموں کا اندراج ہوچکا ہے، تاہم مزید داخلوں کے لیے یکم نومبر تک رجسٹریشن جاری رہے گا۔

ششی دھر ناگراجپا نے بیرون ملک مقیم تمام کنڑیگا خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان مفت آن لائن کلاسوں میں داخل کروائیں اور نئی نسل کو اپنی مادری زبان سکھانے اور اس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کنڑا پاٹھ شالہ کی کلاسیں آن لائن زوم (Zoom) کے ذریعے ہر جمعہ اور ہفتہ کو مختلف تعلیمی سطحوں پر منعقد کی جائیں گی۔ نئے طلبہ  دی گئی لنک کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن   کرسکتے ہیں
https://forms.gle/C9UMGv1U4HN8TN8bA

مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ:  https://www.kannadashaale.com

Click here for report in English


Share: