ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    برطانیہ نے خواتین ہاکی میں ہندوستان کو 3-0سے شکست دی

    برطانیہ نے خواتین ہاکی میں ہندوستان کو 3-0سے شکست دی

    Wed, 10 Aug 2016 12:12:21 
    ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم جاپان کے خلاف پہلے میچ کی کارکردگی کو دہرانے میں ناکام رہی اور اسے یہاں برطانیہ کے خلاف ریو اولمپک کھیلوں کے اپنے دوسرے میچ میں 3-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے کوارٹر میں محتاط آغاز کے بعد لندن 2012کھیلوں کے کانسہ تمغہ فاتح برطانیہ کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں دو منٹ کے اندر اندر دو گول داغ کر ہندوستانی ٹیم کو حیران کیا۔
    بولٹ کی نظریں 200میٹر دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنے پر

    بولٹ کی نظریں 200میٹر دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنے پر

    Wed, 10 Aug 2016 12:08:08 
    تیزرفتار رنر اسین بولٹ کا ہدف ریو اولمپکس میں 200میٹر کی دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنا ہے۔ہفتہ کو بولٹ 100میٹر کے ابتدائی راؤنڈ کے لئے میدان پر اتریں گے اور اگر وہ گزشتہ دو اولمپکس کی طرح 100میٹر، 200میٹر اور چاردگنا 100 میٹر دوڑ میں طلائی جیتتے ہیں تو اپنے اولمپک کیریئر کا اختتام نو طلائی تمغہ کے ساتھ کریں گے۔
    لوڑھا پینل نے بی سی سی آئی کو ہدایت دی، 15اکتوبر تک لاگو کیجئے 15سفارشات

    لوڑھا پینل نے بی سی سی آئی کو ہدایت دی، 15اکتوبر تک لاگو کیجئے 15سفارشات

    Wed, 10 Aug 2016 12:02:10 
    سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر جسٹس آر ایم لوڈھا پینل نے بی سی سی آئی کو آئینی اصلاحات سے متعلق 15نکات کو لاگو کرنے کے لئے 15اکتوبر تک کا وقت دیا۔ان میں متاثر کن نشریات کے حقوق سمیت مختلف طرح کا معاہدہ دینے کی پالیسی سے منسلک اصلاحات بھی شامل ہیں۔
    کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی رقم قرضہ نہ سمجھی جائے: کرشنا بائرے گوڈا

    کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی رقم قرضہ نہ سمجھی جائے: کرشنا بائرے گوڈا

    Wed, 10 Aug 2016 11:53:33 
    حکومت کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی کی رقم کو بینک قرضوں کے طور پر نہ سمجھیں اور نہ ہی اس رقم کی وصولی کیلئے کوئی قدم اٹھائیں۔یہ بات آج وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے کہی۔
    بارش رکنے کے بعد بھی بلگام میں سیلاب برقرار

    بارش رکنے کے بعد بھی بلگام میں سیلاب برقرار

    Wed, 10 Aug 2016 11:45:29 
    مہاراشٹرا اور ممبئی کرناٹک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود بھی سیلاب کی صورتحال میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے۔ یہاں کی اہم ندیاں کرشنا، ویدگنگا اور دودھ گنگا اب بھی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
    بی جے پی نے کانگریس رہنماؤں کو ہائی جیک کرلیا ہے: دنیش گنڈو راؤ

    بی جے پی نے کانگریس رہنماؤں کو ہائی جیک کرلیا ہے: دنیش گنڈو راؤ

    Wed, 10 Aug 2016 11:39:04 
    حکومت کی طرف سے نافذ کوئی بھی فلاحی پروگرام اگر موثر طور پر عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں گے تو اسی وقت یہ پروگرام کامیاب ہوسکتاہے۔ یہ بات آج وزیر صحت کے آر رمیش کمار نے کہی۔
    بی بی ایم پی کی طرف سے نالوں کو خالی کرانے انہدامی مہم جاری

    بی بی ایم پی کی طرف سے نالوں کو خالی کرانے انہدامی مہم جاری

    Wed, 10 Aug 2016 11:34:40 
    برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کیلئے چوتھے دن بھی انہدامی مہم جاری رہی۔ بعض مقامات پر بی بی ایم پی کے بلڈوزروں نے انہدام کیا تو دوسری طرف بی بی ایم پی افسران نے نالوں کے نقشوں کے مطابق مختلف جائیدادوں کا سروے جاری رکھا۔
    جگجیون رام نگر م چرچ دھماکہ کا مقدمہ؛شیخ امیر نامی کلیدی ملزم سی آئی ڈی کے جال میں

    جگجیون رام نگر م چرچ دھماکہ کا مقدمہ؛شیخ امیر نامی کلیدی ملزم سی آئی ڈی کے جال میں

    Wed, 10 Aug 2016 11:31:02 
    شہر بنگلور میں 16؍ سال قبل ہوئے چرچ دھماکوں کے سلسلے میں سی آئی ڈی نے کلیدی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔تلنگانہ کے نلگنڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی ایچ پرتاب ریڈی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شہر کے جگجیون رام نگرم پولیس تھانہ کے حدود میں2000 کے دوران ہوئے چرچ دھماکہ کے سلسلے میں مفرور ملزم شیخ امیر علی عرف امیر علی (36) کو گرفتار کرلیا ہے۔
    دلتوں اور گؤرکشکو ں پرمودی کا بیان فلمی ڈائیلاگ جیساہے؛  شیوسیناکے ایم پی سنجے راوت نے کیافرضی گؤرکشک بڑھنے پرسوال

    دلتوں اور گؤرکشکو ں پرمودی کا بیان فلمی ڈائیلاگ جیساہے؛ شیوسیناکے ایم پی سنجے راوت نے کیافرضی گؤرکشک بڑھنے پرسوال

    Wed, 10 Aug 2016 02:57:52 
    وزیر اعظم نریندر مودی کے گؤرکشک اور دلتوں کو لے کر حال میں آئے بیانات کو شیو سینا نے فلمی ڈائیلاگ جیسابتایاہے۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کو فرضی گؤرکشکو ں کی فہرست سامنے لاناچاہئے۔سنجے راوت نے کہاکہ جس تنظیم میں 80فیصدفرضی گؤرکشک ہیں۔یہ فرضی لوگ کون ہیں؟۔ ان کی پوری فہرست وزیر اعظم کو لوگوں کے سامنے لانی چاہئے،یہ پہلا مطالبہ ہے۔