Thu, 11 Aug 2016 15:10:01
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام داعش کے خلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ دو سال میں کم سے کم 45ہزار داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ داعش کے خلاف سرگرم مہم کے امریکی انچارج جون مکفرلانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ داعش کے خلاف جاری جنگ میں شدت اور تنظیم کو زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 14:58:08
سعودی وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے زور دیا ہے کہ عرب فوجی اتحاد باغیوں کے مقابلے میں یمن کی آئینی حکومت کی سپورٹ جاری رکھے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ باغیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی دعوت ان ملیشیاؤں کی ناامیدی اور پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 14:50:55
ترقی یافتہ اس دور میں بھی رعیت قرضوں کے خوف سے گھبرا کر خود کشی کررہے ہیں ملک خوشحالی کا انداز اس طرح سے لگایا جاسکتا ہے جب اس ملک کا بچہ بھوکوں نہ مرے اور رعیت خود کشی کرنے پر مجبور نہ ہوجائے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ملک میں بچے بھوکوں مررہے ہیں
View more
Thu, 11 Aug 2016 14:49:38
یہاں کے تعلقہ پنچایتی ای۔او۔کے حیثیت سے آج سی۔شرنیواس نے عہدہ کا چارج لیا ۔واضح رہے کہ یہاں کے تعلقہ پنچایتی میں ای۔او۔کے حیثیت سے خدمت کررہے وینکٹیش اپا کو حکومت نے کولار ضلع ملباگل تعلق پنچایتی کے ای۔او۔کا عہدہ دے کر وہاں روانہ کیا ہے ۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 14:45:28
چنتامنی تعلقہ کاسپلی دیہات کے قریب موجود واقع کُربور سریکلچر کالج کے طلبہ مختلف مانگیں لیکر مسلسل 23دنوں سے دن رات کالج کے روبرو احتجاج کررہے ہیں۔گذشتہ روز احتجاج کررہے طلبہ پر برہم ہوکر کالج کے لکچر رس نے احتجاج کررہے طلبہ کو دھمکی دی کہ اگر احتجاج کو واپس نہیں لیا گیا تو فوراََ تمہیں کالج سے نکال دیا جائے گا اور اس کالج کے ہاسٹل میں مقیم جتنے بھی طلبہ ہیں تمام کے سامان وغیرہ کالج کے باہر پھینک د
View more
Thu, 11 Aug 2016 13:43:54
رابطہ سوسائٹی کے زیراہتمام کلین بھٹکل اور سیف بھٹکل مہم اتوار سے شروع ہورہی ہے، جس کے لئے مقامی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں کی جانب سے مکمل حمایت دئے جانے کا یقین دلایا گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:59:57
وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ایک وفادار ساتھی مری گوڈا کو جیل بھیجنے والی میسور کی ڈپٹی کمشنر شکھا کا ریاستی حکومت آج یہاں سے دوسری جگہ تبادلہ کردیا ۔ اب انہیں محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر کے عہدہ پر فائز کر کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:57:37
پانچ بار کے عالمی چمپئن ہندوستان کے وشوناتھن آنند نے آج یہاں گرینڈ چیس ٹور کے تحت کھیلے جا رہے سنکویفیلڈ کپ میں پانچ بازیوں میں چوتھا ڈرا کھیلا جس سے وہ مشترکہ طورپر دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:52:40
راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی نے دبئی میں ریاستی کرکٹ یونین کے حکام سے ملاقات کی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ جسٹس لوڈھا کمیٹی کی تجاویز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy