Thu, 11 Aug 2016 16:41:54
شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے خلاف امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل شین میکفارلینڈ نے بتایا، ہمارے عسکری اندازوں کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران ہم دشمن (داعش) کے قریب 25ہزار جنگجوؤں کو ہلاک کر چکے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:39:26
آج جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر ملک کے اندر بھی فوج کو سرگرمِ عمل کرنے سمیت دہشت گردی کے خلاف مختلف اقدامات متعارف کروانے والے ہیں۔ ملک میں کھلے عام فوج کی گشت کی تجویز پر جرمنی میں ایک زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:34:54
ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدراتی امیدوار کے طور پر نامزد ہونے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہادی گروپ صدر اوباما کو عزت دے رہا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:31:04
عراقی شہر بغداد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے نومولود بچوں کے والدین نے اپنے نقصان کے بارے میں بتایا ہے۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انھیں جب ان کے بچے کی باقیات دی گئیں تو وہ اسے پہچان نہ سکیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:26:39
لیبیا کی ملیشیا جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے کا کہنا ہے کہ انھوں نے سرت شہر میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم کے ہیڈکوارٹر کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:24:37
ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں نے جنوب مشرقی ترکی میں پولیس کی گاڑیوں پر دو بم حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:21:57
شامی شہر حلب میں آخری بچ جانے والے ڈاکٹروں نے امریکی صدر براک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ وہاں پھنسے ہوئے ڈھائی لاکھ شہریوں کی مدد کریں.
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:19:52
رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ (دولتِ اسلامیہ والے)بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:16:23
روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امن کی بجائے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔ پوٹن کی طرف سے یہ بیان کرائمیا میں ہوئے حملوں کے بعد سامنے آیا جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی منصوبہ بندی یوکرین کی فوج اور انٹلیجنس فورسز نے کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy