Fri, 12 Aug 2016 01:28:54
نیشنل گرین ٹریبونل کے حکم کے مطابق پندرہ سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کیلئے بہت جلد ریاست میں بھی قانون لاگو کیاجائے گا۔ بنگلور میں فی الوقت جو 61 لاکھ گاڑیاں چل رہی ہیں،ان میں سے5.5لاکھ گاڑیاں ایسی ہیں جو پندرہ سال سے زیادہ پرانی ہیں۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 01:23:16
ریاست کے مستقل پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے ریاست کی آبادی کے ذات پات پر مشتمل معاشی وسماجی سروے کی رپورٹ 20 اگست کو حکومت کے سپرد کردی جائے گی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 01:18:42
یلہنکا ڈویژن کے ڈوڈ بمن ہلی تالاب تک بڑے نالے کے کنارے تعمیر شدہ غیر قانونی مکانات کو آج بی بی ایم پی عملے نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ منہدم کردیا۔نالے کی جگہ کو خالی کرنے کیلئے 20 سے زائد عمارتوں کو جزوی طور پر منہدم کردیا گیا۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 01:11:20
اسکولوں اور کالجوں کے آس پاس کی دکانوں میں سگریٹ، گٹکا، پان مسالہ اور دیگر تمباکو اشیاء کی کھلے عام فروخت کو روکنے میں وزیر صحت رمیش کمار نے آج بے بسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کی حدود میں چھپ چھپا کر تمباکو کی اشیاء ہی نہیں،بلکہ منشیات تک فروخت ہوتی ہے۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:59:35
وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں بند ہندوستانی شہری حامد نہال انصاری کے خاندان سے آج ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔سشما نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو ہدایت دی تھی کہ وہ انصاری کے لئے سفارتی رسائی کی مانگ کریں۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:52:21
عام آدمی پارٹی(آپ) نے جے پور کی سرکاری ہنگونیا گوشالا میں پانچ سو سے زیادہ گایوں کی مبینہ موت اور سینکڑوں گایوں کے ساتھ بربریت کے لیے وزیر اعلی وسندھرا راجے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اخلاقی بنیاد پر ان سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:45:37
گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات کی مذمت کئے جانے کو لے کر آج کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے نے ان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دلتوں کے درد پر ان کی پریشانی کی وجہ غیر ملکی میڈیا ہے
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:32:33
راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے حکومت پر تعلیم کوفرقہ وارانہ رنگ میں رنگنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید تعلیم پر زور دینے اور تعلیم کو بازار کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی صلاح دی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:23:05
گائے کے تحفظ کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان ہریانہ حکومت نے ریاست میں گؤرکشک تنظیموں کے تمام ارکان کی پولیس سے توثیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔ہریانہ حکومت کے گؤ سیوا آیوگ نے کہا کہ اس اقدام سے سماج دشمن عناصر کو گؤرکشا کی آڑ میں وصولی کرنے اور لوگوں کو ہراساں کرنے سے روکا جا سکے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy