Thu, 11 Aug 2016 16:03:40
لیبیا کی سرکاری فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران سرت شہر میں قائم سرت یونیورسٹی سے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے تاہم اس آپریشن میں سرت میں فوج کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:59:18
ضلع شمالی کینرا سائنس سنٹر اور بایو فیول سنٹر کاروار کے اشتراک سے 10اگست کوسوامی ویویکا نند ہائی اسکول کوڈی باغ میں ورلڈ بایو فیول ڈے منایا گیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:58:35
پاور لوم شہر بھیونڈی میں گذشتہ دنوں عمارت منہدم ہوجانے والے معاملہ میں زخمیوں کے نجی(پرائیویٹ) اسپتال میں علاج کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے ساٹھ ہزار روپیہ کا مالی تعاون دینا منظور کیا ہے۔یہ اطلاع آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اخباری نمائندوں کو دی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:46:07
بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ودیابھارتی اسکول میں ہائی اسکول کے طلباء کے ہاتھ سے لکھی گئی معروف کنڑا مصنف دنکر دیسائی کی نظموں پرمشتمل کتاب کا اجرا ء عمل میں آیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:39:10
جولائی کے مہینے میں ممبئی کے ایک تاجر کا اغوا کرکے اس کے پاس سے ہیرے جڑا ہوا ایک پینڈنٹ لوٹنے والے شخص کو انسپکٹر سنیل وی نائک کی قیادت میں منگلورو پولیس کی سی سی بی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔اور لوٹا گیا پینڈنٹ ملزم کے پاس سے برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس پینڈنٹ کی قیمت پانچ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، جس میں دیگر ہیروں کے ساتھ روبی جیسا بہت ہی بڑا اور قیمتی ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:35:41
راشن کی دکانوں پر اناج اور مٹی کا تیل لینے کے لئے سائبر سنٹر سے ٹوکن حاصل کرنے کی جو شرط فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لگائی گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:29:15
ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی طرف سے عوامی مسائل حل کرنے کی غرض سے 16/اگست کو کاروار میں عوامی میٹنگ (جن سمپرک سبھا) کا انعقادکیا جارہا ہے۔یہ میٹنگ ضلع رنگ مندر میں صبح ۹ بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلے گی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:26:44
عراق کے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ روز ایک اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے کے نتیجے میں 11نومولود بچوں کی ہلاکت کے اندوہناک واقعے کے بعد خاتون وزیرصحت عدیلہ حمود نیعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 15:24:31
مصرسے العربیہ کی نامہ گار نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی علاقے الشیخ زوید میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں شدت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے کم سے کم 8 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy