Wed, 10 Aug 2016 01:55:10
دن دہاڑے اغوا اور قتل سے دو چار بہار کے مسائل یہیں ختم نہیں ہوتے اور ریاست ایک اور بڑا مسئلہ کا سامنا کر رہا ہے۔ ریاست کے پولیس افسر صاف کہہ رہے ہیں کہ انہیں ترقی(پروموشن)نہیں چاہئے۔پولیس والوں کے اعلی انتظامی تنظیم بہار پولیس ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق 200سے زیادہ پولیس اہلکار ایس ایچ او (اسٹیشن ہاؤس آفیسر یا تھانہ انچارج)کا رینک حاصل کرنے کے لئے دئے گئے تھانوں کا چارج سنبھالنے سے تحریری طور
View more
Wed, 10 Aug 2016 01:51:04
راجیہ سبھا میں آج سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری نے نام نہاد گؤرکشکو ں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے یقین دہانی کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر میں یچوری نے گؤرکشا کے نام پر حملے کئے جانے کا مسئلہ اٹھایا اور اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعظم کے ایک حالیہ بیان کا ذکر کیا۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 01:46:07
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے آج ویر بھدر سنگھ کی بیوی پرتیبھا سنگھ سے ان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی۔اس سے پہلے ایجنسی نے انہیں آج تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن بھیجا تھا
View more
Tue, 09 Aug 2016 21:03:43
اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی كلكھو پل کی لاش ان کے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں ہی رہ رہے تھے اور یہیں انہوں نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی. وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ كلكھو پل ڈپریشن میں تھے.
View more
Tue, 09 Aug 2016 19:33:32
منگلورو بنگلورو ہائی وے پر اپن انگڈی کے قریب ایک بھرا ہوا HPCL کاگیس ٹینکر الٹ گیا اور اس سے گیس خارج ہونے لگی تو عوام میں دہشت پھیل گئی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 19:30:02
راشن کی دکان سے مٹی کا تیل، شکر، گیہوں اور چاول وغیرہ کم قیمتوں پر فراہم کرنے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سرکاری سہولت سے فیض یاب کرنا ہے۔ مگر اب سرکاری قاعدے اور قوانین کچھ ایسے ہوتے جارہے ہیں کہ یہ سہولتیں خود ایک مصیبت بن جاتی ہیں۔ جیسے کہ راشن کی دکان پر ایک روپیہ کلو کے حساب سے چاول حاصل کرنا ہوتو پہلے سائبر سنٹر جاکرانگوٹھے کا نشان مشین پر لگاکر اپنے بایومیٹرک تفصیلات سے ہم آہنگ ہونے کا ٹ
View more
Tue, 09 Aug 2016 19:25:02
نندی کٹّا گرام کے رہنے والے ایک 70سالہ بزرگ یلّپا ترگاؤں نے گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کی بیوی دو سال پہلے فوت ہوگئی تھی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 19:08:14
مقتول ہوٹل مالک بھاسکر شیٹی کے قتل کی سازش میں اہم کردار نبھانے والے مفرور ملزم نوجوان جیوتشی نرنجن بھٹ عرف ارسنّا کو کافی تلاش کے بعد پولیس نے دھارواڑ سے گرفتارکیا تھا اوروہ منی پال پولیس کی حراست میں قید تھا۔ لیکن بڑے ڈرامائی انداز میں اس نے پولیس اسٹیشن میں ہی ہیرے کی انگوٹھی اور کان میں پہنے ہوئے دو بُندے(studs)سالم نگل کر خود کشی کی کوشش کر ڈالی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:23:12
امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے زیر استعمال 83آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان میتھیو ایلن کے مطابق گزشتہ روز یہ فضائی حملے دیر الزور کے صوبے میں البو کمال کے علاقے کے قریب کیے گئے اور اس کارروائی میں ایک سے زیادہ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy