Mon, 08 Aug 2016 19:58:53
بھٹکل کے نائطی ادیب اور شاعر جناب محمد علی پرواز صاحب کی گذشتہ روز نوائط محفل کی جانب سے تہنیت کی گئی اور نوائط زبان اور ثقافت کو فروغ دینے میں اُن کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی شال پوشی کی گئی۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:29:44
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کے روز اپنے قریب ایک ملین حامیوں کی ریلی سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت نے ترکی کو زیادہ مستحکم بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:26:59
ایک عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر جرمن باشندے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجرین سے متعلق ڈیل کے خلاف ہیں اور یورپی یونین کی رکنیت کے لیے ترکی کے ساتھ مذاکرات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:24:26
تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے فوج کے تیار کردہ آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:21:47
من میں باغیوں کے زیرِتسلط علاقوں میں سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد نے آج سلسلہ وار فضائی حملے کیے ہیں۔گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے ذریعے ہونے والے یمن امن مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے تھے۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:18:41
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں آج پیر آٹھ اگست کو ہونے والے ایک طاقت ور بم دھماکے میں پاکستانی میڈیا کے مطابق کم از کم تیس افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 15:14:33
افغانستان میں مزید دو غیر ملکیوں کواغواکر لیاگیاہے۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز دارالحکومت کابل میں اغوا کیے جانے والے ان دو پروفیسروں کا تعلق آسٹریلیا اور امریکا سے ہے۔نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اغوا کنندگان نے افغان سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن رکھی تھیں اور اُنہوں نے ان پروفیسروں کو دارالحکومت کابل کے عین وسط میں واقع ایک علاقے سے اغوا کیا۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 13:01:58
ملت کی قیادت کرنے کے نام نہاد دعویداروں پر زبردست چوٹ کرتے ہوئے ممتاز قومی و ملی رہنما ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام بانی رکن آل انڈیا ملی کونسل سابق وزیر حکومت کرناٹک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ملت کی قیادت کا موقع فراہم نہیں کرتا جو غیروں کی قیادت اور ان کی ذہنی غلامی کو قبول کرتے ہیں۔
View more
Mon, 08 Aug 2016 11:08:41
شہر کے 31 /وارڈوں میں سے 29 /وارڈوں میں بی ایل او افسران ہیں لیکن پچھلے تین مہینوں سے وارڈ نمبر 15.16ٹیپونگرکو بی ایل او افسر نہ ہونے سے نئے سے شناختی کارڈ بنانے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔کئی مرتبا الیکشن افسر کو ٹیپونگر وارڈ کو بی ایل او افسر منتخب کرنے کے لئے شکایت کی گئی لیکن وہ اس جانب بالکل توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy