Sat, 13 Aug 2016 16:31:59
جرمنی میں مہاجرین کے انضمام اور ان کی مرکزی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے چانسلر انگیلا میرکل نے آئندہ ماہ ملکی کاروبای اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک ملاقات طلب کی ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:29:05
تمہارے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ دن بہ دن ان کی حالت بگڑتی ہی جا رہی ہے۔ ان کو مدد کی ضرورت ہے۔ کچھ کرو۔ انھیں اس بھیڑ سے دور لے جاؤ۔یہ خط معروف دستاویزی فلم ساز مائیکل مور نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چہیتی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے نام تحریر کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:24:04
نیویارک کے ایک ارب پتی شخص نے آئس کریم چوری کرنے والوں کی خبر دینے پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔گراسری سٹور کے مالک اور مئیر کے لیے سابق امیدوار ارب پتی جان کیٹسی میٹیڈس نے ٹوئٹر پر کہا کہ جو کوئی آئس کریم چوروں کی خبر دے گا وہ اسے 5,000ڈالر انعام دیں گے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:22:01
افغانستان کے صوبہ لوگر میں گزشتہ ہفتے پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد یرغمال بنائے عملے کے افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو تصدیق کہ ہیلی کاپٹر پر سوار چھ پاکستانی اور ایک روسی شہر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:19:19
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ملک میں جاری انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:14:04
اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے اس افریقی ملک میں چار ہزار امن فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:12:35
امریکی اور اتحادی حکام ایک عرصے کو منبج کو دہشت گرد گروپ کا ایک کلیدی گڑھ تصور کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں سے جنگجوؤں کو یہاں لایا جاتا اور پھر مختلف کارروائیوں کے لیے انھیں یہیں سے بھیجا جاتا ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:08:35
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعید خان کی ہلاکت سے افغانستان اور خطے میں داعش کی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔امریکہ کے محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں ہوئے ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ کا اہم کمانڈر حافظ سعید خان مارا جا چکا ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 16:06:29
ترکی نے فلسطینی قوم کے لیے جاری امداد میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انقرہ حکومت فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy