ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    زندگی سے مایوس شخص کی خودکشی

    زندگی سے مایوس شخص کی خودکشی

    Mon, 15 Aug 2016 12:47:03 
    پچھلے کئی دنوں سے مختلف بیماریوں کا شکار شخص نے زندگی سے مایوس ہوکر خود کشی کرلی یہ حادثہ چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود کونپلی گرام میں پیش آیا چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور پِنیا داسرہلی کا ساکن نارائن سوامی(55)بنگلور سے پچھلے دو دن قبل کونپلی گرام وارثین کے یہاں آیا ہوا تھا۔
    مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہر ہمیشہ کے لئے یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے:کرشناریڈی

    مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو ہر ہمیشہ کے لئے یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے:کرشناریڈی

    Mon, 15 Aug 2016 12:45:20 
    ہم کو اور ہمارے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے ہمارے قائدین ،مہاتماگاندھی سبھاش چندرہ بوس ،سردارولبھ بھائی پٹیل مولانا ابولکلام آزاد بال گنگادھر تلک بھگت سنگھ جیسی مہان شخصیتیں مل کر کڑی جدوجہد کی قربانیاں دیں جس کی بدولت آج ہم آزاد دیش میں سانس لے رہے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ان سبھی کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں یہ ہمارا اس فرض ہے ۔
    ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڈ میں شامل ہورہا ہے:ڈاکٹرصفدر بیگ

    ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڈ میں شامل ہورہا ہے:ڈاکٹرصفدر بیگ

    Mon, 15 Aug 2016 12:39:54 
    ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڈ میں شامل ہورہا ہے اور بہت جلد یہ ایک اعلیٰ اور بہترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا،آزادی کے بعد اچھی خاصی ترقی کرنے والے ملکوں میں اس کانام آتا ہے۔
    نیویارک میں فائرنگ سے امام مسجد اور اُن کا ساتھی قتل

    نیویارک میں فائرنگ سے امام مسجد اور اُن کا ساتھی قتل

    Mon, 15 Aug 2016 12:34:12 
    امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک مسجد کے پیش امام اور ان کے ایک ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو بعد از دوپہر کوئنز کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب یہ دو افراد ایک پارک کے قریب سے پیدل جا رہے تھے۔
    سوئٹزرلینڈ:ٹرین حملے میں 6 افراد زخمی

    سوئٹزرلینڈ:ٹرین حملے میں 6 افراد زخمی

    Mon, 15 Aug 2016 12:30:26 
    مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ستائس سالہ سوئس شہری ہے جس نے ٹرین کے ڈبے میں ایک آتش گیر مادہ گرانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔سوئٹزرلینڈ میں ریل گاڑی پر سوار شخص نے ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگانے کے بعد مسافروں پر چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔
    لوزیانہ:موسلا دھار بارشیں، سیلاب، دو افراد ہلاک

    لوزیانہ:موسلا دھار بارشیں، سیلاب، دو افراد ہلاک

    Mon, 15 Aug 2016 12:27:06 
    امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانہ میں موسلہ دھار بارشوں کے بعد ہفتے کے روز گورنر، جان بیل ایڈورڈس نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔شدید سیلاب کے باعث جنوب مشرقی لوزیانہ میں، جس میں نیو اورلینز بھی شامل ہے، سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
    طالبان کے ساتھ امن بات چیت:پاکستان پُرامید، افغانستان کو شبہات

    طالبان کے ساتھ امن بات چیت:پاکستان پُرامید، افغانستان کو شبہات

    Mon, 15 Aug 2016 12:22:53 
    ایک اعلیٰ پاکستانی عہدے دار نے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، ایسے کوئی آثار نظر نہیں آتے کہ افغانستان اِس عمل میں دوبارہ شریک ہونے پر تیار ہے۔
    چوتھے ٹیسٹ میں اور مثبت سوچ کے ساتھ اتریں گے:کوہلی

    چوتھے ٹیسٹ میں اور مثبت سوچ کے ساتھ اتریں گے:کوہلی

    Mon, 15 Aug 2016 12:14:54 
    ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت بنانے والے ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اب ان کی ٹیم 18اگست سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں اور مثبت سوچ کے ساتھ اترے گی۔
    انڈیا اے کو آسٹریلیا اے نے شکست دی

    انڈیا اے کو آسٹریلیا اے نے شکست دی

    Mon, 15 Aug 2016 12:11:24 
    انڈیا اے کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب چار ممالک کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم 55رنز کے شرمناک اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔