Mon, 18 Sep 2017 16:56:39
یہاں سے قریب 30 کلو میٹر دور ہوناورتعلقہ کے کاسرکوڈ میں ایک شخص سمندر میں گرکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منجوناتھ (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 16:41:24
یہاں ایک چھوٹی سے دکان آگ کی لپیٹ میں آجانے کی وجہ سے دکان میں موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعہ کاروار کے سینٹ مائیکل اسکول کے قریب آج پیر کو پیش آیا۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 16:24:33
دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی اور لیگل سیل کے رکن ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے گذشتہ کل دہلی میں منعقدہ وکلاء کی ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں ۱۴؍ سالوں بعد جیل سے باعزت رہا ہونے والے محمد عامر خان اور دیگر بھی بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے ۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 16:02:43
ملک کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت جناب الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک ایک مختصر علالت کے بعد بنگلور کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، ان کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں فرمایا کہ الحاج مرحوم قمرالاسلام صاحب قوم کے بڑے ہمدرد اور مخلص آدمی تھے،
View more
Mon, 18 Sep 2017 15:26:43
یہاں مدینہ کالونی میں مدینہ جمعہ مسجد کے بالقابل واقع مرحوم سید امجد برماور کے مکان الامان میں چوروں کو اُس وقت خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جب گھر کا دروازہ سمیت الماریوں کے دروازے توڑنے کے بعد بھی چوروں کو کچھ بھی قیمتی مال ہاتھ نہیں لگا۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 15:23:28
قرض کے بوجھ سے پریشان حال ایک کسان نے متّی کٹّے گاوں میں زہر کھاکر خودکشی کر لی ہے۔اس طرح اپنے آپ کو ہلاک کرنے والے شخص کا نام ویرپّا رودرپّا ناشیپور بتایا جاتا ہے ۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 15:20:55
آندھرا پردیش کا رہنے والا اور بنگلورو انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم منگلورو پانمبور سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 15:02:31
کاروارچینڈیا کے ناگر ماڈی آبشار کے پاس پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں 4خواتین سمیت گوا کے6 سیاحوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 18 Sep 2017 13:11:40
سنئیر کانگریس لیڈر، کرناٹک کے سابق وزیر اور کلبرگی کے رکن اسمبلی قمر الاسلام (69) دل کا دورہ پڑنے سے آج بنگلور کے ایک اسپتال میںانتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ دنوں سے ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی، جس کی بنا پر اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy