Fri, 14 Sep 2018 11:37:44
جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں واقع تیلیانہ محلہ میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان جمعرات کی صبح سے جاری تصادم میں سیکورٹی دستوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
View more
Fri, 14 Sep 2018 11:25:25
شہر کے میورورما ویدیکے کے قریب پار ک کیے گئے ایک ایکٹیوا اسکوٹر کے ہینڈل سے رسّیلز وائپرقسم کا انتہائی زہریلا سانپ باہر نکلنے کا واقعہ بدھ کے پیش آیاجس کی وجہ سے موقع پر موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔
View more
Fri, 14 Sep 2018 11:17:55
گوا سے شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں محکمہ آبکاری کے افسران کو اس وقت بڑی کامیابی جب 15کلو میٹر تک پیچھا کرنے کے بعد شراب کا اسمگلر ان کے ہاتھ لگااور1.5لاکھ روپے مالیت کی شراب ضبط کرلی گئی۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 21:05:21
ایک پاگل کتے کے حملے میں بھٹکل میں چار مزید لوگ زخمی ہونے کی واردات آج جمعرات شام ریلوے اسٹیشن روڈ پر پیش آئی ہے جس میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 13:29:25
معروف امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ نے موجودہ اور سابق امریکی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چین میں ہزاروں اوغر اور دیگر اقلیتی مسلمانوں کو حراستی کیمپوں میں قید رکھنے پر چین کے اعلیٰ اہلکاروں اور کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 13:26:13
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس نے مشرقی سائبیریا میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں تین لاکھ سے زیادہ فوجی، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک، سینکڑوں جنگی طیارے اور بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 13:23:30
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ خبردار کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کےسنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 13:19:50
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکا کی "پہلے پابندیاں عائد کرنے اور پھر مذاکرات" کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ لاؤروف کا یہ موقف دونوں ملکوں کے درمیان پھر سے جنم لینے والی کشیدگی اور تناؤ کے بیچ سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 13 Sep 2018 13:15:42
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملوں کے بعد فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت کے مشرق میں ہوائی اڈے کے اطراف میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy