Mon, 17 Sep 2018 12:21:05
یہ ا قرار کرتے ہوئے کہ ریاست میں مخلوط حکومت کوگرانے بی جے پی ’’آپریشن کنول‘‘ کا اہتمام کر رہی ہے کانگریس لیڈر ستیش جارکی ہولی جو حکومت کے خلاف بغاوت میں پیش پیش ہیں دعویٰ کیا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 12:16:36
باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ ریاستی کانگریس میں بڑھتی ہوئی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدربی ایس ایڈی یورپا سمجھا جاتا ہے لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت قائم کرنے پارٹی کو درکار اعداد اکٹھا کرنے کی کوششوں میں جٹے ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 12:11:52
صرف پانچ مہینوں میں کرناٹک کی عدالتوں میں زیر التوا مقدموں کی تعداد 70 ہزار تک بڑھ گئی ہے گو ججوں کی تعداد اتنی ہی ہے۔اپریل 2018میں مقدموں کی تعداد16.3لاکھ تھی،14ستمبر کو یہ تعداد 16.9لاکھ ہوگئی۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:48:44
نوٹوں کی ریل چلائیں یا پیسوں کا دریا بہائیں بی جے پی کا کوئی بھی لالچی کھیل کرناٹک میں چلنے والا نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ریاستی کانگریس نگران کار کے سی وینو گوپال نے کیا ۔ بروزاتوار یہاں کے کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ ،کو آرڈی نیشن کمیٹی کے صدر وسابق وزیراعلیٰ سدارامیا اور کے پی سی سی کے کار گزار صدرایشور کھنڈرے کے ساتھ وینو گوپال نے تبادلہ خیال کیا ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:37:11
کرناٹک کی سرکردہ صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ عنقریب عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی جائے گی۔ اس ضمن میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) نے تمام تیاریاں کرلی ہیں ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:35:59
کانگریس نے اتوار کے روز پٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے سبب مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ اضافی قیمتیں اب 100 روپیے تک پہنچے والی ہیں۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:32:37
ماب لنچنگ کو جمہوریت کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ اس معاملہ میں لاپروائی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے اور مرکزی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:27:28
موجودہ حکومت کے دور میں موب لنچنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہندوستان کے شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب ہر خطہ میں موب لنچنگ کے ذریعہ بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ شمال مشرقی ریاست منی پور سے سامنے آیا ہے جہاں ایک مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
View more
Mon, 17 Sep 2018 11:24:02
وسطی کولکاتہ کے باگڑی مار کیٹ میں رات کے تیسرے پہر لگی 5 منزلہ عمارت میں آگ کو ابھی بھی بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بلڈنگ سے اب بھی شعلے اور دھوئیں نکل رہے ہیں۔اس آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy