Thu, 20 Sep 2018 19:42:05
سمندر میں ڈوبنے کے دوران کاروارساحلی محافظ دستے نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر بوٹ پر موجود سبھی 17 ماہی گیروں کو بچالیا، یہ واردات آج جمعرات دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:33:03
شہر کے تاریخی قلعہ روڈ پر واقع عمارت کے سامنے کسی محکمے یا پولیس کی اجازت کے بغیرآدھی رات کے وقت شیواجی کی مورتی نصب کرنے پر ہنگامہ ہوگیا اور مشتعل ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔جس کے دوران مقامی پی ایس آئی آنند مورتی کو بھی معمولی چوٹیں آنے کی خبر ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:28:27
یہاں سے قریب الگیری نامی دیہات میں مجوزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں ریوینیو افسران نے جب اچانک علاقے کا سروے شروع کیا تو گاؤں کے لوگ حیران ہوگئے۔ اس کے ساتھ پورے گاؤں کے لوگوں نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے اپنے گاؤں کی ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:21:10
مالیگاؤں2008ء دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے بھگوا ء دہشت گردوں اور ان کی مبینہ پست پناہی کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے متاثرین کی جانب سے اس معاملے میں بطور مداخلت کار عدالت میں دلائل پیش کرنے کی اجازت طلب کرنے والی عرضداشت پر سخت اعتراض جتایا ہے جس کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمین اور وکلاء استغاثہ سے متاثرین کی عرضداشت پر اپنے جوابات داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:10:26
ہریانہ میں ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑاکہ قومی راجدھانی دہلی سے ملحق فریدآباد میں منگل کی دیر شب ایک 20سالہ لڑکی کے ساتھ دو لڑکوں کے ذریعہ اعصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:03:58
سپریم کورٹ نے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف دکان کیسیل توڑنے کا الزام ہے۔ جسٹس مدن بی لوکور کی سربراہی والی بنچ نے منوج تیواری کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 11:36:42
اطلاع کے مطابق پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) ملک کی ایک قانونی فرم ’سرل امر چندمنگل داس‘ کی بھی جانچ کررہی ہے۔ یہ معلومات سی بی آئی کے ایک ذرائع نے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy