Tue, 09 Oct 2018 00:18:37
مشہور و معروف قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کو گذشتہ روز بنگلور میں ٹائمز گروپ کے معروف کنڑا روزنامہ وجئے کرناٹکا کی جانب سے ایچیورس آف کرناٹکا کے اعزاز سے نوازا گیا جس پر پورے شہر کے مسلمانوں میں نہایت خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ادارہ کے ذمہ داران کو مبارکبادی کے پیغامات روانہ کئے جارہے ہیں۔
View more
Tue, 09 Oct 2018 00:02:29
ٹیپو سلطان کے تعلق سے بیشمار من گھڑت اور فرضی کہانیاں گھڑکر انہیں ہندو مخالف کے طور پر بدنام کیا گیا۔ آج اسی نہج پر مجھے بھی ہندو مخالف کے طور پر جان بوجھ کر بدنام کیاجارہاہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شہر کے اوکلی پورم میں کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:42:12
ریاست کرناٹک میں تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے لئے اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کو لے کر تینوں پارٹیاں کانگریس، جے ڈی ایس اور بی جے پی تشویش میں مبتلا ہیں۔ پارٹیوں کے امیدواروں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے جو رسہ کشی چل رہی ہے اس سے کامیاب ہونے والے امیدوار کو منتخب کرنامشکل مرحلہ بن گیا ہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:30:51
مسلسل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لہٰذا محکمۂ ٹرانسپورٹ بس کے کرایوں کی شرحوں میں اضافے سے متعلق کل حتمی فیصلہ کرنے والا ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 23:25:21
ریاست کے تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قیادت ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ عام طور پر انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے پارٹی کی قیادت ریاستی کانگریس صدر نبھاتے ہیں ، لیکن ذرائع کی مانیں تو اس مرتبہ کانگریس نے ان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قیادت سنبھالنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 21:16:43
گجرات کے سابرکنٹھا ضلع میں 14 ماہ کی بچی سے آبروریزی کے بعد ریاست میں شمالی ہندوستانیوں، خاص طور پر اتر پردیش اور بہار کے لوگوں پر حملے کے بعد وہاں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 21:13:20
دہلی شہر میں لوگوں میں اتنا غصہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر مسلسل ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے اس طرح کے چار واقعات ہوچکے ہیں۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 21:11:04
بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے اس سال ستمبر کے آغاز میں مبینہ طور پر بغیر درستگی کے مان سروور یاتراکرنے کو لے کر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صدر کا گوشت خور ی کے بعد مندر جانا غلط ہے کیونکہ یوجاسے پہلے پاک ہونا ضروری ہے۔
View more
Mon, 08 Oct 2018 21:07:07
کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ نے کہا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارہ معاہدہ پارٹی کے لئے اہم انتخابی ایشو ہوگا۔پارٹی نے ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر نشانہ لگایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy