Mon, 22 Oct 2018 18:44:24
سرکاری انجینئرنگ کالج کے پرنسپال کی غفلت کی وجہ سے بی ای سال دوم میں طلبہ کو داخلے کے لئے لیاٹرل اینٹری کی جو سہولت ہے وہ دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ لیاٹرل اینٹری سسٹم کے ذریعے ڈپلومہ پورا کرنے والے طلبہ براہ راست انجینئرنگ کے سال دوم میں ایک امتحان کے ذریعے داخلہ لے سکتے ہیں۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 16:58:55
حال ہی میں کمٹہ مندر کے پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل سے متعلق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے خون کے رشتے دار پر بھروسہ ہی ان کے قتل کا سبب بنا ہے، کیونکہ انہیں نئی خریدی گئی زمین کی شدھی کرنے کی پوجا انجام دینے کے بہانے مرور کی طرف بلاکر لے جانے والا کوئی اجنبی نہیں تھا بلکہ خود ان کا اپنا بھانجہ ہریش ہیگڈے تھا۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 14:50:58
بھٹکل کا سب سے بڑا اور سب سے قدیم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین نے اپنے سوسال مکمل کرلئے ہیں اور اس خوشی میں اگلے سال یعنی 2019 میں جنوری کی ابتدائی ہفتہ سے ہی صد سالہ تقریبات کا شاندار آغاز کرنے جارہا ہے۔انجمن جہاں نرسری سے لے کر انجینرنگ، پوسٹ گرائجویٹ، پی ایچ ڈی تک کی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے، کی شروعات سن 1919 میں ہوئی تھی۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 12:07:53
امرتسر میں ٹرین حادثہ کے زائداز 40 گھنٹوں بعد ٹرین سرویس بحال کی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں 61 افراد ہلاک ہوئے تھے جو دسہرہ کے دوران راون کے پتلے کو نذر آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:58:54
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ سماج میں بد امنی جیسے حالات پیدا کرنے کیلئے چند افراد کوشش کررہے ہیں اور ذات پات و مذہب کے نام پر فسادات پھیلانے کی سازش رچ رہے ہیں ۔ پولیس کو چاہئے کہ ان طاقتوں پر قابو پاکر ریاست کے ہر ایک شہری کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:49:06
وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیو کمار کے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہ وہ لنگایت طبقہ کو الگ مذہب قر اردینے کے فیصلے سے متفق نہیں تھے، سابق وزیر اعلیٰ نے پہلی باراپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ لنگایتوں کو اقلیت کا درجہ دینے کا فیصلہ اور کانگریس کی انتخابات میں ہار غیر متعلق معاملات ہیں۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:45:51
بی جے پی نے کانگریس جے ڈ ی ایس اتحاد کو دیوے گوڈا کے جے ڈی ایس خاندان اور گاندھی خاندان کے وجود کو بچانے کی ایک کوشش قرار دیا۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:41:17
میری ایم جے اکبر سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔میں جس وقت ویوز ٹائمز کا چیف ایڈیٹر تھا تو ان کے روزنامہ Asian Age کا دفتر جنوبی دہلی میں‘ہمارے دفتر کے قریب تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب وہ 2003/04 میں شاہی مہمان کے طورپرحج بیت اللہ سے واپس آئے تو انہوں نے مکہ کانفرنس کے تعلق سے ایک طویل مضمون تحریر کیا تھا۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:37:08
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ’موسٹ وانٹیڈ ‘افراد کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں کڈبا کے رہنے والے جئے پرکاش عرف انّا کا نام بھی شامل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy