Sun, 21 Oct 2018 11:44:30
ہندوستان نے ایشین کپ ہاکی چیمپینز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرا میچ جیت لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلہ میں ہندوستان نے پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کی اور پاکستان کو مات دی۔
View more
Sun, 21 Oct 2018 11:28:35
ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بڑے بھائی اور جنتا دل ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کے بڑے فرزند ریاستی وزیر ایچ ڈی ریونا کی قیادت والے محکمہ برائے عوامی خدمات (پی ڈبلیو ڈی) میں تبادلوں کی تعداد 900 کے نشان کو پار کر چکی ہے۔
View more
Sun, 21 Oct 2018 11:21:50
جموں وکشمیر میں رواں ماہ 4 مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے دو اہم علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی دوری وادئ کشمیر میں اب تک ایک جیت کے لئے تشنہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے بیساکھی ثابت ہوئی ہے۔ بی جے پی ایک طویل انتظار اور کشمکش کے بعد کشمیر میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
View more
Sun, 21 Oct 2018 03:04:24
متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں جنوری 2019 کو نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل) کاشاندار کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے ، جس میں دبئی یا متحدہ عرب امارات کے شہروں میں مقیم بھٹکل، شرالی، مرڈیشور اور منکی کے کھلاڑی اپنے جوہر دکھلا سکیں گے۔ اس بات کی اطلاع این پی ایل کے کنوینر شفاعت شاہ بندری نے دی ہے۔
View more
Sat, 20 Oct 2018 22:20:37
آنے والے لوک سبھا انتخابات میں سیکولر سیاسی طاقتوں کو مضبوط کرنے کی غیر معمولی پہل کرتے ہوئے آج کانگریس اور جے ڈی ایس قیادت نے اتحاد کا غیر معمولی پیغام دیا۔
View more
Sat, 20 Oct 2018 22:16:00
پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا ریاست کی بائیں جماعتوں نے اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 20 Oct 2018 22:13:36
سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈ ر تنویر سیٹھ نے امسال میسور دسہرہ تقریبات کے اہتمام میں کئی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہی وہ خامیاں تھیں جنہیں دیکھتے ہوئے کانگریس منتخب نمائندوں نے اپنے آپ کو دسہرہ تقریبات کے اہتمام سے دور رکھاتھا۔
View more
Sat, 20 Oct 2018 22:10:06
کنٹیروا اسٹیڈیم کے طرز پر شہر میں چار مقامات پر اسٹیڈیموں کی تعمیر کے لئے 17کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ یہ اعلان آج نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کیا۔
View more
Sat, 20 Oct 2018 13:09:56
پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ پر واقع ضلع خیبر کے قصبے لنڈی کوتل میں ایک چار سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy