Sun, 02 Jun 2019 14:01:07
وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی تعریف کی ہے۔جے شنکر نے اپنے پہلے ٹویٹس میں سوراج کے کیے ہوئے کاموں کو آگے لے جانے کی بات کہی۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 13:38:35
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور وزیر مملکت سپریونے ہفتے کے روز اپنااپنا کام کاج سنبھال لیا۔مسٹر جاوڈیکر اور مسٹر سپریو نے وزارت کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں یہاں اندرا گاندھی پریاورن بھون میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 13:34:54
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں نندا دیوی پہاڑ کی مشرقی چوٹی پر چڑھنے گئے غیر ملکی سیاحوں کی ایک ٹیم لاپتہ ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 11:34:31
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر پی ایم نریندر مودی پرنشانہ لگایاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم 300 سیٹ لے کرہندوستان پہ من مانی کریں گے۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 11:27:46
بی جے پی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ کے طور پرعہدہ سنبھالا۔ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کی لوک سبھا انتخابات 2019 میں جیت کے بعد 30 مئی کو انہوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 11:19:57
ہند-میانمار سرحد کے قریب منی پور کے مورے ٹاؤن سے پولیس نے نو روہنگیاؤں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کو روہنگیاؤں کے پاس سے فرضی آدھار کارڈ بھی ملے ہیں۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 11:04:00
مودی حکومت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، وزراء نے اپنی اپنی وزارتوں کے چارج سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔انہیں میں سے ایک وزیرمملکت برائے داخلہ بنے جی کشن ریڈی نے بھی ہفتہ کو اپنا عہدہ سنبھالا۔
View more
Sun, 02 Jun 2019 10:56:07
الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑبڑی کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ظاہر کئے گئے خدشات کے درمیان بھارت الیکٹرونک لمیٹیڈ (بی ای ایل) کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر ایم وی گوتم نے ہفتے کے روز کہا کہ بی ای ایل کی جانب سے بنائی گئی ای وی ایم اور وی وی پیٹ مکمل طور پر قابل اعتماد ہیں اور ان سے متعلق ظاہر کئے جارہے سارے شبہات بے بنیاد ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy