Mon, 08 Jul 2019 12:36:31
بارش کی غیر یقینی، زیر زمین پانی کی سطح میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے خریف کے دوران دھان کی جگہ کھیت میں منڈیر بنا کر مکئی کی شتکاری کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا گیا ہے جو نہ صرف کسانوں کے لئے اقتصادی طور پر منافع بخش ہے بلکہ بڑی مقدار میں پانی کی بچت میں مددگار بھی ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 12:33:25
تری پورہ ہائی کورٹ نے قانونی اور ماحولیاتی اجازت کے بغیر چل رہے ریاست کے تمام 393 اینٹ بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھٹوں کو چلانے اور یہاں کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی لگا دی گئی ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 12:28:43
طوفانی ہواوں کے چلتے چھتری کھول کر بائک پر بیٹھنا ایک جواں سال عورت کو مہنگا پڑ گیا اور اُسے اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔ حادثہ بھٹکل تعلقہ کے ماروکیری میں آج پیر کو پیش آیا۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 12:14:26
دہلی کانگریس کے کارکنان نے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے خلاف اتوار کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےرہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے خلاف مظاہرہ کیا اور کہا کہ مسٹر سوامی اس تبصرے کے لیے معافی مانگیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 12:04:09
ریاست کے موجودہ سیاسی بحران کے درمیان سینئر کانگریسی لیڈر اور رکن اسمبلی آر روشن بیگ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی کانگریس کی لاپروائی اور چند لیڈروں کی انانیت اور تکبر موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 11:44:08
کانگریس پارٹی کے چند اراکین اسمبلی کی طرف سے استعفیٰ دیئے جانے پر کانگریس کے وفادار کارکنوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے آج استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 11:39:39
ریاستی مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی یا سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے خلاف بیان بازی کرنے سے احتراز کرنے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے سختی سے ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2019 11:29:07
مخلوط حکومت کے وزراء کو چاہئے کہ وہ اپنے وزارت کی قربانی دے کر مخلوط حکومت کی حفاظت کریں۔ میں بھی وزیر کے عہدے کی قربانی دینے تیارہوں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy