Sat, 31 Aug 2024 11:38:05
’پتنجلی‘ کے لیے پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب دہلی ہائی کورٹ نے ’پتنجلی‘ کے ’دِویہ دَنت منجن‘ کو مبینہ طور سے ویجیٹیرین (سبزی والا) برانڈ کی شکل میں پیش کرنے کے خلاف کارروائی کیے جانے کی گزارش سے متعلق عرضی پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔ جمعہ کے روز اس عرضی پر سماعت ہوئی جس میں مرکزی حکومت سے بھی جواب مانگا گیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:34:12
مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کا ایک مجسمہ منہدم ہونے سے ریاستی حکومت ہی نہیں، مرکز کی مودی حکومت کو بھی اپوزیشن پارٹیاں لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پالگھر میں ایک جلسۂ عام کے دوران شیواجی کا مجسمہ ٹوٹنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سر جھکا کر ان سے معافی مانگی۔ لیکن کانگریس نے پی ایم مودی کی اس معافی کو ’ڈھونگ‘ (نمائش) قرار دے دیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:26:51
وقف (ترمیمی) بل 2024 کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آج دوسری میٹنگ ہوئی جو انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ جے پی سی کی میٹنگ میں وقف قانون پر عام لوگوں سے مشورہ طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کے لیے فون نمبر اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے ویب سائٹ کا لنک جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:24:29
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں ہیں اور ان کے پیچھے حکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کی قیادت میں آج بی جے پی اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:18:51
ہندوستان کی معاشی شرح ترقی رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی اپریل-جون سہ ماہی میں گھٹ کر 15 ماہ کی ذیلی سطح 6.7 فیصد پر آ گئی ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:13:55
کانگریس رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڈ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ممبئی دورہ کے سبب انھوں نے احتجاجی مظاہرہ کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن پولیس نے انھیں اور ان کی پارٹی کے کئی کارکنان کو مظاہرہ سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:08:22
آسام اسمبلی کے رواں اجلاس کے آخری دن ہیمنت بسوا سرما حکومت نے ایک ایسا قدم اٹھایا جو ان کی مسلم منافرت کی تازہ مثال بن گیا۔ آج نمازِ جمعہ کے لیے 2 گھنٹے کی ملنے والی چھٹی کو ختم کر دیا گیا جو کہ نوآبادیاتی دور سے چلی آ رہی تھی۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:04:48
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے زونل کمیٹی اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات کو ملتوی کرنے والی عرضی کو آج دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔ یہ عرضی عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کونسلرز نے داخل کی تھی۔ جسٹس پروشیندر کورو کی بنچ کا کہنا ہے کہ میونسپل سکریٹری کے نوٹس پر مداخلت کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 10:59:40
گجرات میں ابھی لوگ شدید بارش اور سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہی رہے تھے کہ ان کے سر پر ایک اور خطرہ مندلانے لگا ہے۔ یہ خطرہ ہے 'آسنا' نامی سمندری طوفان۔ آئی ایم ڈی کے ایک بیان کے مطابق گجرات کے سوراشٹر-کچھ علاقے پر ایک طوفان بن رہا ہے جس کے بحیرہ عرب کے اوپر اُبھرنے اور عمان ساحل کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy