Sat, 31 Aug 2024 19:54:58
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہریانہ میں ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ ہریانہ کی 90 اسمبلی نشستوں پر ایک ساتھ یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالا جانا تھا، لیکن اب یہ تاریخ تبدیل کر 5 اکتوبر کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی 4 اکتوبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کو بھی بڑھا کر 8 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ ووٹرس بڑی تعداد میں اپنے حق را
View more
Sat, 31 Aug 2024 19:34:09
ٹاون میونسپل کاونسل کے صدر اور نائب صدر کے انتخاب کی تاریخ گزرنے کے دس دن بعد بھی صدر کا عہدہ خالی رہنے کے باوجود منتخب نائب صدر محی الدین الطاف کھروری کو صدر کے اختیارات کا چارج نہیں ملا ہے ۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 19:10:11
ضلع اتر کنڑا میں سب سے بڑی گرام پنچایت کہلانے والی منکی گرام پنچایت کو ترقی دے کر پٹن پنچایت بنائے جانے کو پورے چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک اراکین اور صدر و نائب صدر کے لئے انتخاب نہیں ہوا ہے ۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 18:39:08
ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کو مبینہ طور پر (بیف) گائے کا گوشت کھانے کے شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ گئو رکشک گروپ کا حصہ ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 18:34:19
پَلول ریلوے اسٹیشن کو نیو پرتھلا ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اسٹیشن کے یارڈ سے جوڑنے کے لیے پلول اسٹیشن پر نان انٹرلاکنگ کام کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ریل مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ریل انتظامیہ نے پلول اسٹیشن پر نان انٹرلاکنگ کا کام کرنے کی وجہ سے ٹریفک بلاک کا اعلان کیا تھا۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 18:30:41
شمبھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک نے ہفتہ (31 اگست 2024) کو 200 دن مکمل کر لیے۔ مظاہرین اب بھی مختلف مطالبات کے لیے وہاں جمع ہیں۔ اس دوران خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ بھی صبح کے وہاں پہنچیں۔ یہاں کسانوں نے ونیش پھوگاٹ کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ انہیں سیاست کا کوئی علم نہیں ہے لیکن ہر جگہ کسان ہیں اور وہ پہلے بھی کھیتوں میں کام کر چکی ہیں۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 18:20:10
کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور کانگریس حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے۔ کانگریس نے گورنر کے خلاف احتجاج کے لیے ہفتہ کو 'راج بھون چلو' کا اہتمام کیا ہے۔ کانگریس لیڈر پریانک کھرگے نے کہا ہے کہ یہ مارچ آئین کو بچانے کے لیے نکالا جا رہا ہے۔ بہت سی چیزیں غیر آئینی طریقے سے ہو رہی ہیں۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 17:36:26
لاری کو پیچھے سے ٹکرمارنے کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت شرالی کے رہائشی نارائنا سُکرپّا (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر دوپہر قریب دو بجے تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر آر این ایس اسپتال کے قریب پیش آیا۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 12:14:32
کیرالہ کے کئی اضلاع میں جمعہ کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور ریاست کے کئی حصوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کیرالہ کے کوٹایم اور ایرناکولم اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy