Thu, 16 Jan 2020 12:01:59
معروف سوشلسٹ لیڈر شرد یادو نے بدھ کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ’جنگل راج ‘سے بھی براحال ہے اور ’غیر اعلانیہ ایمرجنسی‘ نافذ ہے اور پولیس کا اتنا ظلم تو ایمرجنسی میں بھی نہیں ہوا تھا۔
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:58:55
دہلی کی کئی یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ نے بدھ کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس وحشیانہ مظالم کے مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے اور شہریت ترمیمی قانون واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش بھی جامعہ پہنچیں اور شاہین باغ کی خواتین مظاہرین کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کشمیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:53:49
وادی کشمیر میں منگل کے روز چمکیلی دھوپ کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب ساڑھے بارہ بجے برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطے ایک بار پھر منقطع ہوگئے۔
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:48:19
روسی وزير اعظم ديميتری ميدويديف نے صدر ولاديمير پوٹن کو اپنا استعفی پيش کر ديا ہے۔ روسی نيوز ايجنسيوں نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے۔ ميدويديف نے پوٹن سے ملاقات کے بعد بدھ پندرہ جنوری کو استعفی ديا۔ اطلاع ہے کہ پوٹن نے ميدويديف کو ہدايت دی ہے کہ نئی کابينہ کی تشکیل تک وہ ملکی وزارت عظمی کی ذمہ دارياں نبھاتے رہيں۔
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:38:28
ملک بھر میں مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاج ہورہے ہیں، ملک کے تقریباًتمام طبقات ان احتجاج کاحصہ بنے ہوئے ہیں جس سے بی جے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی ہے، ا ن احتجاجات کوسبوتاژکرنے مرکزی حکومت ایڑی چوٹی کا زورلگارہی ہے،
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:31:15
سی اے اے قانون صرف مسلم مخالف نہیں ہے بلکہ یہ غریب مخالف قانون بھی ہے اس لئے ہم سب کو مل کر اس قانون کی مخالفت کرنی چاہئے اور متحد ہو کر مسلسل طور پر اس معاملہ میں مظاہرے جاری رکھنا چاہئے۔
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:26:23
ایسوچیم نے سبھی سلیب میں گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح25فیصد تک کم کرنے اور چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبے کے مسائل فوری طورپر حل کرنے اور زرعی شعبے میں کارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کے بجٹ میں التزام کرنے کے ساتھ کچھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور انہیں امید ہے انہیں مکمل کئے جانے سے اقتصادی سست روی دور ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے -
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:22:16
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف مقدمات میں اب ہندوستان کا رول‘خاموش’رہنے کا نہیں بلکہ‘فیصلہ کن’رہے گا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان نے علاقائی وسیع اقتصادی تعاون یعنی آر سی ای پی کو لے کر اس کے دروازے بند نہیں کئے ہیں -
View more
Thu, 16 Jan 2020 11:18:42
چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کی موجودہ شکل کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو چیلنج کیا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy