Wed, 22 Jan 2020 13:15:10
ایک طرف منگلورو ایئر پورٹ پر دھماکہ خیز مادہ (آئی ای ڈی) رکھنے والا ملزم آدتیہ راؤنے بنگلورو میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے اور اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔دوسری طرف اس معاملے پر سابق وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ کمارا سوامی اور بی جے پی کے درمیان زبردست زبانی بمباری شروع ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 12:07:19
چیف جسٹس نے سی اے اے ، این پی آر پرعارضی پابندی سے انکار کردیا ہے ۔اٹارنی جنرل سی اے اے کے تمام معاملات میں حلف نامے داخل کرنے کے لئے چھ ہفتوں دینے کا مطالبہ کیاہے۔ تاہم ، سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور دیگر افراد اس تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:56:46
شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ جمہوریت میں صرف اکثریت نہیں عوام کی رائے کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:52:54
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو منگل کے روز مشورہ دیا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اختیارات پر دوبارہ غوروخوض کرے۔سپریم کورٹ نے صلاح دی ہے کہ سبکدوش ججوں کی کمیٹی کو رکنیت رد کرنے یا برقرار رکھنے کا حق دیا جائے۔ یہ کمیٹی یا کوئی ٹریبونل برسوں کام کرے جہاں رکنیت سے متعلق مسائل حل کیے جائیں۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:49:18
قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ طرز پر احتجاج کرنے والی خوریجی کی خاتون مظاہرین کو سلام کرتے ہوئے مشہور مصنف اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم کسی بھی صورت میں کاغذ نہیں دکھائیں گے انہوں نے خوریجی خاتون مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے ساتھ کاندھا سے کاندھا ملاکر چلنے آیا ہوں اور میں بھی کوئی پیپر او
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:44:37
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی معافی سے متعلق عرضی پر دو ہفتے کے اندر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:41:45
شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک بھر کی کئی ریاستوں میں مظاہرہ ہو رہا ہے۔کیرلا اور پنجاب کی اسمبلی میں باقاعدہ سی اے اے مخالف تجویز بھی لائی جا چکی ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:32:17
بنگلورو شہر میں پیر کے روز گنگونڈنا ہلی میں شہر یت قانون کے خلاف احتجاج کو پولس کی طرف سے اجازت دینے اور بعد میں اسے منسوخ کردینے کے بعد بھی جلسہ کے اہتمام پر طیش میں آکر چندرا لے آؤٹ پولس نے 48افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جن میں چند بچے بھی ہیں۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 11:12:10
وزیر اعظم نریندر مودی کو معلوم ہے کہ گلبرگہ کیا شہر ہے؟ اور ہندوستان کیا ہے؟ یہاں کے دلت ، پسماندہ طبقات ، مسلمان اور سیکولر ذہن رکھنے والے اعلیٰ ذات کے ہندو سب ہی ایک ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy